Nitish Kumar: بہار کے سی ایم نتیش کمار نے آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے اسمبلی میں ایسا بیان دیا، جس کے بعد نہ صرف بہار میں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بی جے پی نے نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ان دنوں نتیش کمار کے دماغ میں بی گریڈ کی فلم چل رہی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی بیچ بہار اسمبلی کی ایک خاتون ایم ایل اے ایوان سے باہر آئیں اور اسمبلی میں نتیش کی بات سن کر رونے لگیں۔
نتیش کمار کے اس متنازعہ بیان کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ قومی خواتین کمیشن نے نتیش کمار کے بیان پر تبصرہ کیا ہے۔ قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے سی ایم نتیش کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ‘اس ملک کی ہر خاتون کی جانب سے اور قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے طور پرمیں نتیش کمار سے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی ہوں۔ اسمبلی میں ان کے نازیبا ریمارکس ہر عورت کے وقاراورعزت کی توہین ہے ۔جس کی ہرعورت حقدار ہے۔ ان کی زبان بہت توہین آمیز اورخراب ہے۔ جمہوریت میں اگر کوئی لیڈر کھلے عام اس طرح کے بیان دیتا ہے تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ریاست میں خواتین کی کیا حالت ہو گی۔ میں اس بیان کی مذمت کرتی ہوں۔
نتیش کے بیان پر بی جے پی نے کیا کہا؟
سی ایم نتیش کمار کے بیان پر بی جے پی نے ٹویٹ کیا اور کہا، ‘کیا کوئی اتنا گندا اورننگا ہو سکتا ہے؟ بہار اسمبلی کے بعد نتیش کمارنے نفرت انگیزاورگھٹیا الفاظ میں قانون ساز کونسل میں مرد اور عورت کے تعلقات کا پوسٹ مارٹم کروا کر اپنے کردار اور چہرے کو بے نقاب کیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے نام پر انہوں نے خواتین کے تئیں اپنی ناقص سوچ کا ثبوت دیا ہے۔
اشونی چوبے نے کہاا کہ ان کا بیان شرمناک ہے
مرکزی وزیر اشونی چوبے نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان شرمناک ہے، انہیں اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ کبھی کسی پارلیمانی یا اسمبلی ممبر نے خواتین کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان استعمال نہیں کی۔ ویڈیو دیکھا، انہوں نے جو کہا وہ شرمناک ہے
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…