سیاست

Upendra Kushwaha: اوپیندر کشواہا نے نتیش کی پارٹی سے علیحدگی کا کیا اعلان

Upendra Kushwaha: اوپیندر کشواہا نے نتیش کی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج سے نئی سیاسی پاری شروع کررہے ہیں۔ اوپیندر کشواہا نے کہا ہے کہ جے ڈی یو میں آج بہت انتشار پھیلا ہوا ہے۔ اپیندر کشواہا نے کہا کہ دو سال پہلے جے ڈی یو میں آیا تھا۔ لیکن اب نئی سیاسی پاری شروع کرہا ہوں۔ 2005 کے بعد نتیش وراست کو آگے بڑھا رہے تھے۔  انہیں حکومت میں اچھے سے کام کیا

جے ڈی یو لیڈر اور ایم ایل سی اوپیندر کشواہا آج دوپہر پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اے بی پی نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔ کشواہا نے کہا کہ آج کا دن میعاد کی جانچ کا دن نہیں ہے۔ آج جو دوست آئے ہیں ان سے بات کریں گے۔ اپیندر کشواہا استعفیٰ دیں گے، نئی پارٹی بنائیں گے یا کچھ اور کریں گے؟ اس سوال پر کشواہا نے کہا کہ جو کچھ ان کے ساتھی آج کہیں گے، وہ مستقبل میں وہی کریں گے۔ اس دوران اوپیندر کشواہا نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو کو تباہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

تمام عہدوں سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ کشواہا

یہاں ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اوپیندر کشواہا آج اپنے تمام عہدوں سے استعفی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے جے ڈی یو میں ٹوٹ پھوٹ کا اشارہ دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اپیندر کشواہا نے بہار کے ڈپٹی سی ایم کو ڈیفیکٹو سی ایم بنا دیا ہے۔ آر جے ڈی کے ساتھ ڈیل پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

10 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 hours ago