سیاست

Neha Singh Rathore: نیہا سنگھ راٹھور کی حمایت میں آگے آئے اکھلیش یادو

Neha Singh Rathore: لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور پر یوپی پولیس نے بڑا ایکشن لیا ہے۔ پولیس کے جانب سے انہیں منگل کی شام کو نوٹس دیا گیا تھا۔ نوٹس مںی سات سالوں کے جواب مانگے گئےہیں۔ اس کے لئے انہیں تین دن کا وقت دیاگیا ہے۔ اس تمام معاملے پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے تبصرہ کیا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا ہے کہ یوپی میں کابا ، پوپی میں جھٹٹے کیسوں کی بہار با، یوپی میں غریب کسان بیحال با، یوپی میں پچھڑے دلتوں پر حملہ با، یوپی میں کاروبار کا بنٹادھار با، یوپی میں بدعنوانی ہی بدعنوانی با، یوپی میں بن کام کے بس بدعنوانی با، یوپی میں اگلے الیکشن کا انتظار با، یوپی میں اگلی بار بی جے پی با،

 نہیا  سنگھ  راٹھور کے خلاف آئی پی سی/سی آر پی سی کے متعلقہ سیکشنز کے تحت جواز کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس کے آخر میں اکبر پور کانپور دیہات کے انچارج انسپکٹر پرمود کمار شکلا کی مہر چسپاں ہے۔

گلوکار سے سات سوالات پوچھے گئے

1- ویڈیو میں آپ خود ہیں یا نہیں؟

2- اگر آپ ویڈیو میں خود ہیں تو براہ کرم واضح کریں کہ آیا یہ ویڈیو آپ نے یوٹیوب چینل نیہا سنگھ راٹھور پر ‘یوپی میں کا با سیزن 2’ کے عنوان کے ساتھ اور ٹویٹر اکاؤنٹ @nehafolksinger پر آپ کی اپنی ای میل آئی ڈی کے ساتھ اپ لوڈ کی ہے یا نہیں۔

3-  نیہا سنگھ راٹھور چینل اور ٹویٹر اکاؤنٹ @nehafolksinger آپ کے ہیں یا نہیں۔ اگر ہاں، تو کیا آپ انہیں استعمال کر رہی ہیں یا نہیں؟

4- ویڈیو میں استعمال کیے گئے گانے کے الفاظ آپ نے خود لکھے ہیں یا نہیں؟

5- اگر مذکورہ گانا آپ نے خود لکھا ہے اور آپ اس کی تصدیق کرتی ہیں یا نہیں۔

6- اگر مذکورہ گانا کسی اور نے لکھا ہے تو کیا آپ نے مصنف کی تصدیق کی ہے یا نہیں؟

7- کیا آپ مذکورہ گیت سے پیدا ہونے والے جزبات سے معاشرے پر پڑنے والے اثرات سے واقف ہیں یا نہیں؟

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

33 minutes ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

10 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

10 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

10 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

11 hours ago