سیاست

Sagardighi By-Election: بی جے پی کے ساتھ کانگریس کا غیر اخلاقی اتحاد – ساگردگھی ضمنی انتخاب میں ٹی ایم سی کی شکست پر ممتا بنرجی برہم

Sagardighi By-Election: مغربی بنگال کی ساگردگھی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس امیدوار بائرن بسواس نے یہاں کامیابی حاصل کی۔ بائرن بسواس نے ٹی ایم سی امیدوار دیواشیش بندیوپادھیائے کو 22,980 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس شکست پر ٹی ایم سی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کانگریس پر بی جے پی کے ساتھ غیر اخلاقی اتحاد کا الزام لگایا۔

اپنی شکست کو قبول کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ ساگردگھی ضمنی انتخاب ہار گئیں۔ ممتا نے کہا، ”میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہوں گی لیکن یہاں ایک غیر اخلاقی اتحاد ہے جس کی ہم سخت تنقید کریں گے۔ سی پی آئی (ایم) کانگریس ہمارے ساتھ ہے اور بی جے پی کے ووٹ بھی کانگریس کو منتقل ہو گئے ہیں۔ آپ یہ سب چھپ کر کیوں کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں- West Bengal:”گائے سینگ مار ےتو کیا ہوگا؟ بی جے پی کو پہلے 10 لاکھ کا انشورنس دینا چاہئے“، سی ایم ممتا بنرجی نے گائے کے ہگ ڈے پر کیا طنز

 

ممتا بنرجی نے میگھالیہ انتخابات کے نتائج پر کہا، ”میں میگھالیہ کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ ہم نے یہاں صرف 6 مہینے پہلے شروعات کی تھی اور ہمیں 15% ووٹ ملے تھے۔ اس سے ٹی ایم سی ایک قومی پارٹی کے طور پر مضبوط ہوگی۔ الیکشن کمشنروں کی تقرری پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ اس وقت ہماری جمہوریت کو سپریم کورٹ ہی بچا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے آج جو فیصلہ دیا ہے ہم اس کے لیے دعائیں کر رہے تھے۔

ادھیر رنجن چودھری نے ٹی ایم سی کو بنایا نشانہ

دوسری طرف ساگردگھی کی جیت کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی پر شدید حملہ کیا۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے، بنگال کے مسلمان جانتے ہیں کہ ترنمول بی جے پی کی دلالی کرتی ہے۔ مسلمان ایک بار دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن ہمیشہ نہیں۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مرشد آباد میں ترنمول نے کانگریس کو کئی بار لوگوں کو لالچ دے کر، پولیس کی مدد سے ٹارچر کرکے ہرایا ہے۔ تب میں نے کہا تھا کہ کانگریس ہارنے والی نہیں ہے اور آج ثابت ہو گیا ہے کہ کانگریس ہارنے والی نہیں بلکہ ہرانے والی پارٹی ہے۔ دوسری طرف ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد کانگریس امیدوار بائرن وشواس نے کہا، “یہ ساگردگھی کے لوگوں کی جیت ہے۔ توقع سے زیادہ ووٹ ملے۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

5 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

6 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago