سیاست

Ukraine Drone Attack Russia Samara: روس نے یوکرین کے 149 ڈرون حملوں کو کیا ناکام، سمارا میں 4 افراد ہلاک

ماسکو– یوکرین نے روس کے سمارا ریجن پر بڑا ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو ا۔ علاقائی گورنر ویاچسلاو فیدورشچیف نے ہفتہ کے روز اس کی تصدیق کی۔گورنر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا: مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ یوکرینی ڈرون حملے میں چار شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایک شخص زخمی ہے جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی اور دیگر ضروری معاونت فراہم کر رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران ایک آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔روسی وزارت دفاع کا دعویٰ: 149 ڈرون مار گرائے گئے
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں 149 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کیا، جن میں سے 15 ڈرونز سمارا ریجن کے اوپر مار گرائے گئے۔
فضائی حدود کی خلاف ورزی کا انکار
دوسری جانب، روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز تین روسی MiG-31 لڑاکا طیاروں کی پرواز، جو کریلیا سے کلیننگراڈ ریجن تک کی گئی، بین الاقوامی فضائی قوانین کے مطابق تھی اور کسی غیر ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایسٹونیا کی وزارت خارجہ نے روسی سفارتی نمائندے کو طلب کر کے الزام عائد کیا کہ روسی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
ایسٹونیا کا ردعمل، نیٹو سے رجوع کا عندیہ
ایسٹونین وزارت خارجہ کے مطابق، یہ واقعہ فن لینڈ کی خلیج کے اوپر پیش آیا، جہاں تین روسی MiG-31 طیارے بغیر اجازت ایسٹونین فضائی حدود میں داخل ہوئے اور تقریباً 12 منٹ تک وہاں موجود رہے۔
ایسٹونیا کے وزیراعظم کرسٹن مائیکل نے کہا ہے کہ ان کی حکومت روس کی مبینہ اشتعال انگیزی کے جواب میں نیٹو کے آرٹیکل 4 کے تحت مشاورت کے لیے رجوع کرے گی۔ یاد رہے کہ آرٹیکل 4 کسی بھی نیٹو رکن ملک کو اپنی سلامتی یا علاقائی خودمختاری کو درپیش خطرے کی صورت میں اتحاد سے مشاورت کی اجازت دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

1 hour ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

11 hours ago