مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھارکھنڈ میں بدعنوانی کا خاتمہ کرے گی اورماٹی، بیٹی اور روٹی کی حفاظت کرے گی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یو سی سی یقینی طور پر جھارکھنڈ میں لاگو ہوگا۔
امت شاہ نے یو سی سی کے بارے میں کیا کہا؟
یو سی سی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ قبائلیوں کا کوئی حق نہیں چھینا جائے گا، اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا ماڈل ملک کے سامنے رکھا گیا ہے۔ اس میں ہم نے قبائلیوں کو ان کے رسم و رواج، روایات اور ان کے پوری طرح سے یوسی سی سے باہر رکھا ہے، بی جے پی پورے ملک میں جہاں یوسی سی لائےگی ، وہاں قبائلیوں کو باہر رکھ کر اس کو لاگو کرے گی ۔
ہیمنت سورین پر دراندازوں کو پناہ دینے کا الزام ہے
رانچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، “جھارکھنڈ کا یہ انتخاب نہ صرف حکومت بدلنے کا انتخاب ہے، بلکہ یہ جھارکھنڈ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا انتخاب ہے۔ یہ فیصلہ جھارکھنڈ کے عظیم عوام کو طے کرنا
ہے کہ وہ بدعنوانی میں ڈوبی حکومت چاہتے ہیں یا ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے پی ایم مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت چاہئے
گھسپیٹھ کرا کر جھارکھنڈ کے وقار کو خطرے میں ڈالنے والی حکومت چاہئے یا پرندہ بھی پر نا مار سکے ایسی سرحد کے تحفظ کرنے والی حکومت چاہئے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے سی ایم ہیمنت سورین پر دراندازیوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا، “ہیمنت سورین کا ووٹ بینک گھسپیٹھ (دراندازی )کرنے والوں میں نظر آرہا ہے۔ اس ریاست میں دراندازیوں کی وجہ سے، قبائلیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، ڈیموگرافی بدل رہی ہے اور ہیمنت سورین کی حکومت اپنی دھن میں مست ہے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں۔
میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ بی جے پی کی حکومت آئے گی، پھر وہ گھسپیٹھوں کو جھارکھنڈ سے باہر نکال دیں گے۔ آسام میں بی جے پی کی حکومت آئی اور آج آسام میں گھسپیٹھ بند ہوگئی۔ ہم روٹی، بیٹی اور ماٹی تینوں کا تحفظ کریں گے۔‘‘
بھارت ایکسپریس
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…
امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…