وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشی نے گجرات کے علاقے کَچھ کو سیاحت کے میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سدرشن وینو نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح وزیر اعظم مودی کے خیالات نے کَچھ میں موٹر سائیکل ریسنگ کی شروعات کرکے اس علاقے کو سیاحوں اور نوجوانوں کے درمیان مقبول بنا دیا۔
‘مودی اسٹوری’ نے شیئر کیا پوسٹ
سدرشن وینو کے خیالات کو ’مودی اسٹوری‘ کے ذریعے شیئر کیا گیا ہے۔ اس میں انہوں نے کَچھ فیسٹیول اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح موٹر سائیکل ریسنگ نے سیاحت کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد دی۔
انہوں نے کہا،”ہم نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اور بتایا کہ ہم ریسنگ کے میدان میں کیا کام کر رہے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم نے ہمیں سیاحت کے لیے کچھ کرنے کا مشورہ دیا۔ ہمیں تحریک دی۔ کہا کہ کَچھ میں کافی مواقع ہیں۔ ہم نے ان کے نظرئے کو سمجھا اور ان پر کام کیا۔ کَچھ مہوتسو کے دوران ہم نے 100 رائیڈرز کو مدعو کیا۔ مقامی لوگ بھی شامل ہوئے، اسٹنٹ شو ہوا۔ یہ ایک موقع تھا کہ لوگوں کو کَچھ سے روشناس کرایا جائے۔ بھارت اور بیرون ملک برانڈ کے طور پر پیش کرنے کا بھی یہ خوبصورت موقع تھا۔’’
یہ موقع بہت کچھ دے گیا – سدر شن وینو
ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے ایم ڈی نے مزید کہا،
‘‘اس موقع نے ہمیں بہت کچھ دیا۔ لوگوں نے اس کا خوب لطف اٹھایا، خود اعتمادی میں اضافہ ہوا، اور یہ سب کچھ وزیر اعظم مودی کی دور اندیشی کی بدولت ممکن ہو پایا۔ صرف یہی نہیں، وزیر اعظم مودی کئی اہم امور پر اپنے خیالات رکھتے ہیں۔ چاہے وہ ‘میک اِن انڈیا’ کی بات ہو یا ایم ایس ایم ای کو فروغ دینے کا نظریہ، ان کے خیالات ہر شعبے میں ہمیں بہتر کرنے کے لیے تحریک دیتے ہیں۔ وہ عام لوگوں سے جُڑتے ہیں، انہیں خیالات دیتے ہیں، اور میں ان کے ہر خیال کو سنبھال کر رکھتا ہوں۔’’
پی ایم مودی کو پیش کی گئی کافی ٹیبل بُک
حال ہی میں وزیر اعظم مودی کو ٹی وی ایس موٹر کمپنی کی جانب سے ایک کافی ٹیبل بُک تحفے میں دی گئی۔ اس میں کَچھ کی ثقافتی اور قدرتی وراثت کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے گجرات ٹورازم کے ساتھ مل کر ‘TVSM & Rann Utsav 2025 Coffee Table Book’ تیار کی تھی، جسے سدرشن وینو اور ٹی وی ایس کے چیئرمین ایمریٹس وینو سری نواسن نے وزیر اعظم مودی کو پیش کیا۔ اس سال فروری میں ٹی وی ایس موٹر کمپنی اور گجرات ٹورازم نے مل کر رن اُتسو کو یادگار بنایا۔
بھارت ایکسپریس اردو
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے کناٹ پلیس…
یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…
اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں موقع نہ ملنے کے درمیان 15…
ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آ…