سیاست

Thailand Cambodia Conflict: ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں سے بات چیت میں بھارت-پاکستان تنازع کا ذکر کیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر بات  چیت کی۔اسی دوران انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تنازع کا بھی ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس تنازع کو کامیابی کے ساتھ اس معاملے کو حل کیا تھا۔ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہُن مانیت سے تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ روکنے کے حوالے سے بات کی ہے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے تنازع کے بیچ امریکہ کی مداخلت سامنے آئی ہے۔ تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی کے حوالے سے تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے گفتگو کی ہے۔

تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا:“وزارت خارجہ مطلع کرنا چاہتی ہے کہ کچھ لمحے قبل قائم مقام وزیر اعظم فُمتھم ویچایاچائی نے صدر ٹرمپ سے بات چیت کی اور درخواست کی کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری طور پر جنگ بندی پر رضامند ہوں۔ قائم مقام وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کا ان کی تشویش پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تھائی لینڈ اصولی طور پر جنگ بندی پر متفق ہے۔”

تھائی لینڈ کا کمبوڈیا پر بالواسطہ حملہ

اس دوران تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر بالواسطہ حملہ بھی کیا۔ تھائی لینڈ نے کہا:”قابل ذکر  بات یہ ہے کہ  تھائی لینڈ کمبوڈیائی فریق سے خلوص نیت کی توقع رکھتا ہے۔ اس لیے، قائم مقام وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی کہ وہ کمبوڈیائی قیادت کو مطلع کریں کہ تھائی لینڈ جنگ بندی اور تنازع کے پُرامن حل کے اقدامات و طریقہ کار کو ترتیب دینے کے لیے جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات کا خواہاں ہے۔”

ڈونالڈ ٹرمپ نے بات چیت کی تصدیق کی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ” پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم سے اپنی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں ٹرمپ نے لکھا:”ابھی ابھی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے میری اچھی گفتگو ہوئی، اور میں نے انہیں تھائی لینڈ اور اس کے قائم مقام وزیر اعظم کے ساتھ اپنی گفتگو سے آگاہ کیا۔ دونوں فریق فوری جنگ بندی اور امن چاہتے ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ ’تجارتی مذاکرات‘ پر بھی واپس آنا چاہتے ہیں، جو میرے خیال میں تب تک مناسب نہیں جب تک جنگ ختم نہ ہو جائے۔ دونوں فریق فوری ملاقات، جنگ بندی اور بالآخر امن پر متفق ہو چکے ہیں۔”

ڈونالڈ ٹرمپ کی تجارتی انتباہ

ٹرمپ نے اس دوران دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے ایک انتباہ بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا:“دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز تھا۔ ان کا ایک طویل اور شاندار تاریخ و ثقافت ہے۔ اُمید ہے کہ وہ آنے والے کئی سالوں تک مل کر کام کریں گے۔ جب سب کچھ مکمل ہو جائے گا اور امن قائم ہو جائے گا، تو میں دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پُرجوش ہوں۔”

اسی طرح تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم سے بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا: “میں نے ابھی ابھی تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم سے بات کی، اور یہ بہت اچھی گفتگو رہی۔ کمبوڈیا کی طرح تھائی لینڈ بھی فوری جنگ بندی اور امن چاہتا ہے۔ اب میں یہ پیغام کمبوڈیا کے وزیر اعظم کو واپس بھیجوں گا۔ دونوں فریقوں سے بات کرنے کے بعد، جنگ بندی، امن اور خوشحالی ایک فطری نتیجہ معلوم ہوتے ہیں۔ ہم جلد ہی دیکھیں گے۔”

معاملہ کیا ہے؟

گزشتہ کچھ دنوں سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع کے باعث شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ دونوں جانب سے افواج تعینات ہیں۔ تھائی لینڈ کی فائرنگ میں کمبوڈیا کے 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ کمبوڈیا کی فائرنگ میں تھائی لینڈ کے 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بھارت ایکسپریس  اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

2 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

3 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

3 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

4 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

4 hours ago