سیاست

PM Modi Gujarat Visit: آج 25 اگست اور کل 26 اگست کو میں گجرات میں رہوں گا، پی ایم  نریندر مودی نے دورے کے بارے میں سوشل میڈیا پر کیا پوسٹ

پی  ایم  نریندر مودی دو روزہ دورے پر گجرات میں موجود رہیں گے۔ پی ایم مودی 25 اور 26 اگست کو 5400 کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کے ذریعے معلومات دی ہیں۔

گجرات کے دورے میں پی ایم مودی عوام کو دیں گے تحفے

پی ایم مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا:”آج، 25 اگست اور کل 26 اگست کو میں گجرات میں رہوں گا۔ 5400 کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح یا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ یہ منصوبے سڑک، ریلوے، توانائی اور شہری بنیادی ڈھانچے سے متعلق ہیں۔”

25 اگست کو شام تقریباً 6 بجے، پی ایم مودی احمد آباد کے کھوڈلدھام میدان میں 5400 کروڑ روپے کی لاگت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگِ بنیاد اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی برآمدات کو دکھائیں گے ہری جھنڈی

26 اگست کو صبح تقریباً 10:30 بجے، پی ایم مودی  احمد آباد کے ہنسل پور میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کے مقامی پیداوار کا افتتاح کریں گے اور 100 ممالک کو بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی برآمدات کے آغاز کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ اس موقع پر موجود عوام سے بھی خطاب کریں گے۔

عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیوٹی سے متعلق اپنی وابستگی کے تحت، وزیر اعظم 1400 کروڑ روپے سے زائد کی کئی ریلوے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

ان منصوبوں میں شامل ہیں:

مہسانہ سے پالن پور تک 65 کلومیٹر ریلوے لائن کی ڈبلنگ (530 کروڑ روپے)

کلول-کڈی-کٹوسن روڈ ریلوے لائن (37 کلومیٹر) کا کام (860 کروڑ روپے)

بیچرا جی سے رانوچ تک 40 کلومیٹر ریلوے لائن کا گیج تبدیلی

ان منصوبوں سے اس خطے میں آسان، محفوظ اور ہموار کنیکٹیویٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے علاقائی معاشی انضمام کو فروغ ملے گا اور روزمرہ مسافروں، سیاحوں اور کاروباری افراد کے لیے سفر میں آسانی پیدا ہوگی۔

اس کے علاوہ، کٹوسن روڈ اور سابرمتری کے درمیان مسافر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے سے مذہبی مقامات تک بہتر رسائی ممکن ہوگی اور مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ بیچرا جی سے کار لوڈڈ مال گاڑی سروس سے ریاست کے صنعتی مراکز سے رابطہ بڑھے گا، لاجسٹکس نیٹ ورک مضبوط ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم مودی گجرات کے دورے میں رکھیں گے سنگ بنیاد

وہ احمد آباد-مہسانہ-پالن پور روٹ پر چھ لین کے گاڑیوں کے انڈر پاس اور احمد آباد-ویراگام روٹ پر ریلوے اوور برج کی بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان منصوبوں سے اس علاقے میں صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، ٹرانسپورٹ کی کارکردگی بہتر ہوگی اور اقتصادی مواقع میں اضافہ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

5 hours ago