سیاست

RSS Chief Mohan Bhagwat: ‘تلخیاں ختم کرنے اور آگے بڑھنے کا وقت، پران پرتشٹھا سے پہلے موہن بھاگوت کی اپیل

RSS Chief Mohan Bhagwat: ایودھیا میں تعمیر ہونے والے عظیم الشان رام مندر کا پران پرتشٹھا 22 جنوری کو ہونے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹیوں اور اپوزیشن کے درمیان جو غیر ضروری جھگڑا ہوا ہے اسے ختم کیا جائے۔گروپوں کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ایودھیا کو تنازعات سے پاک جگہ کے طور پر پہچانا جانا چاہیے۔

ایک مضمون میں آر ایس ایس چیف نے کہا، ‘ہندوستان کی گزشتہ ڈیڑھ ہزار سال کی تاریخ جدوجہد سے بھری ہوئی ہے۔ ہندوستان میں لوٹ مار کے لیے حملہ کیا گیا۔ لیکن اسلام کے نام پر مغرب سے ہوئے  حملے۔یہ  معاشرے کی مکمل تباہی اور علیحدگی کو لے کر آئیں ہیں۔ ملک کے معاشرے کی  حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ان کے مذہبی مقامات کو تباہ کرنا ضروری تھا، اس  لیے غیر ملکی حملہ آوروں نے ہندوستان میں مندروں کو بھی تباہ کردیا۔ ایسا کئی بار کیا گیا۔

مندروں پر حملے سے  کم   نہیں  ہوئے حوصلے پست

موہن بھاگوت نے لکھا، ‘ایودھیا میں رام مندر پر حملہ اسی مقصد کے ساتھ کیا گیا ۔ ہندوستان پر  اگرچہ حملہ کئے گئے، مگر  یہاں کے  حکمرانوں نے  کبھی غیر ملکی زمین پر حملہ نہیں کیا ، مندروں پر حملوں کے بعد   ہندوستان میں سماج  کی  وفاداری اور حوصلے میں کبھی کم نہیں ہوا ، ان کی جدوجہد اور  مزاحمت تھی وہ چلتا رہا۔اسی وجہ سے باربار  جائے پیدائش پر قبضہ کرنے اور وہاں مندر بنانے کی مسلسل کوششیں کی گئیں۔ مندر کا مسئلہ ہندوؤں کے ذہنوں میں رہا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور، تریپورہ، میگھالیہ کے یوم تاسیس پر لوگوں کو دی مبارکباد، نیک خواہشات کا کیا اظہار

تلخی ختم ہونی چاہیے

بھاگوت نے لکھا، ‘مذہبی نقطہ نظر سے  شری رام سماج کی اکثریتی سماج کے قابل عبادت دیوتا ہیں۔ اور شری رام چندر کی زندگی آج بھی پورے معاشرے کے ذریعہ قبول کردہ طرز عمل ایک آئیڈیل ہے۔ اس لیے اب جو جھگڑا بلا وجہ پیدا ہوا ہے اسے ختم کردینا چاہئے۔

انہوں نے کا مزید کہا ‘اس دوران جو تلخی پیدا ہوئی ہے اسے بھی ختم ہونا چاہیے۔ معاشرے کے باشعور لوگوں کو دیکھنا چاہیے کہ جھگڑا مکمل طور پر ختم ہو جائے۔ ایودھیا کا مطلب ہے ‘جہاں جنگ نہیں ہوا’، ‘ایک ایسی جگہ ہے جو تنازعات سے پاک ہے’، ۔ اس وجہ سے ایودھیا کی تعمیر نو پورے ملک میں آج کی ضرورت ہے اور یہ ہم سب کا فرض بھی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

9 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago