بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران مغربی بنگال میں سندیش کھالی کے معاملے پر ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی یہ سمجھتی ہیں کہ وہ عوام کو ڈرا کر الیکشن جیت جائیں گی ،تو یہ ان کی سب سے بڑی غلطی ہے۔
ترنمول کانگریس صدر پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ممتا بنرجی کے دور حکومت میں شیخ شاہجہاں جیسے لوگ خواتین کے لیے خطرہ بن گئے تھے۔ وہاں جانے والی تفتیشی ایجنسیوں پر جان لیوا حملے ہوئے۔ سندیش کھالی میں عوام کی حفاظت کے لیے این ایس جی کمانڈوز کو اترنا پڑا۔” “کیا ممتا جی لوگوں کو دھمکیاں دے کر الیکشن جیت پائیں گی؟ پھر یہ ممتا بنرجی کی بہت بڑی غلطی ہے۔”
‘ممتا بنرجی نے بنگال کو کیا سے کیا بنا دیا ‘
جے پی نڈا نے مزید کہا، “بنگال میں بم اور پستول مل رہے ہیں ۔جہاں کلاسیکی میوزک سننے جاتےتھے۔ ممتا جی، آپ نے بنگال کو کیا سے کیا بنا دیا ؟ کیا سبھاش چندر بوس، سوامی وویکانند جیسے لوگوں نے کبھی ایسے بنگال کا تصور بھی کیا تھا؟” آپ کو مناسب جواب دیں گے اور بی جے پی سندیش کھالی کی متاثرہ کو ٹکٹ دے کر 35 سیٹیں جیتے گی، بی جے پی نے دکھایا ہے کہ سندیش کھالی کی یہ خواتین اکیلی نہیں ہیں۔
پریم شکلا نے ممتا بنرجی حکومت پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا
اس کے علاوہ بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا نے ممتا بنرجی حکومت پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا۔ ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندیش کھالی میں این ایس جی کمانڈوز اور سی بی آئی کے چھاپے میں شاہجہاں شیخ کے حواریوں سے بڑی تعدادمیں ہتھیار بشمول بنگال پولیس کے سرکاری ہتھیار (کولٹ ریوالور) برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیس:امانت اللہ خان کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت پر ای ڈی نے پھر بھیجا سمن، کہا- 29 اپریل کو پیش ہوں
پریم شکلا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ممتا حکومت جو اب تک بدعنوانوں کو پالتی تھی اب دہشت گردوں کو بھی پال رہی ہے۔ بنگال حکومت جس طرح دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے، اس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ بنگال کس طرح انتشار کے دہانے پر بیٹھا ہے۔ ممتا بنرجی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور حکومت میں ماں ماٹی اور انسان نہیں بلکہ شاہجہاں شیخ جیسے عصمت دری کرنے والے، دہشت گرد اور بدعنوان لوگ محفوظ ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…