سیاست

Ahmedabad Plane Crash: ایئر انڈیا نے کریش ہونے والے ڈریم لائنر کا TCM دو بار بدلا تھا، فیول کنٹرول سوئچ بھی ہے اس کا حصہ

ایئر انڈیا نے حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کا تھروٹل کنٹرول ماڈیول (TCM) دو بار تبدیل کیا تھا۔ یہ ماڈیول طیارے کے اہم کنٹرول سسٹمز میں سے ایک ہے، اور اسی کا حصہ فیول کنٹرول سوئچ بھی ہوتا ہے۔

احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہیں، ویسے ویسے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ معلومات کے مطابق، ایئر انڈیا نے 2019 میں احمد آباد میں کریش ہونے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے تھروٹل کنٹرول ماڈیول (TMC) کو تبدیل کیا تھا۔ پچھلے چھ سال میں یہ TMC دو بار بدلا جا چکا تھا۔ ایئر انڈیا نے یہ تبدیلی بوئنگ کی ہدایت پر کی تھی۔ TMC میں ہی فیول کنٹرول سوئچ شامل ہوتا ہے۔ اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا فیول کنٹرول سوئچ میں پہلے سے ہی مسائل آ رہے تھے؟

قابل ذکر ہے کہ احمد آباد طیارہ حادثے کی جاری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے دونوں فیول کنٹرول سوئچ ایک سیکنڈ کے اندر “رن” سے “کٹ آف” پر چلے گئے، جس کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

پائلٹس کی گفتگو ریکارڈ ہوئی تھی
ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی جاری کردہ رپورٹ میں احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹس کی باہمی گفتگو کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایک پائلٹ دوسرے سے پوچھتا ہے: “تم نے فیول کنٹرول سوئچ آف کیوں کیا؟” جس پر دوسرا پائلٹ جواب دیتا ہے: “میں نے سوئچ آف نہیں کیا۔” فیول کنٹرول سوئچ آف ہونے کے باعث پرواز کے فوراً بعد ہی طیارہ بلندی کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 242 مسافروں میں سے صرف ایک شخص زندہ بچ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈرون حملہ، خیبر پختونخوا کا تھانہ نشانہ؛ 30 دن میں 5 حملے

بوئنگ نے تمام آپریٹرز کے لیے MPD جاری کیا تھا
ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AIIB) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں بوئنگ نے ڈریم لائنر کے تمام آپریٹرز کے لیے ایک مینٹیننس پلان ڈاکیومنٹ (MPD) جاری کیا تھا، جس میں 24 ہزار گھنٹے کی پرواز مکمل کرنے والے طیاروں کے TMC کو تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم رپورٹ میں یہ بھی ذکر ہے کہ TMC کا فیول کنٹرول سوئچ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔

فیول کنٹرول سوئچ پر پہلے بھی اٹھ چکے ہیں سوالات
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بوئنگ ڈریم لائنر طیاروں کے فیول کنٹرول سوئچ پر سوالات اٹھے ہوں۔ اس سے پہلے 17 دسمبر 2018 کو امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے بوئنگ طیاروں کے فیول کنٹرول سوئچ کے لاکنگ فیچرز میں خرابی کی نشاندہی کی تھی، جسے ایک سنگین مسئلہ قرار دیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس ارد

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Singer Sunita Rao Story: سونیتا راؤ نے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے کا سنایا قصہ، کہا- ’’غلط سنگر کو دیا گیا تھا کریڈٹ‘‘

فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…

38 seconds ago

PM Narendra Modi Vision: پی ایم مودی کے وژن کو عملی شکل دینے کی سمت بڑا قدم، گوالیار میں ایشیا کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کی تیاری

جیوتی رادتیہ سندھیا کی پہل سے تقریباً 170 ایکڑ میں تیار ہوگا ٹیلی کام مینوفیکچرنگ…

13 minutes ago

Attack on Commercial Ship: عمان کے ساحل کے قریب کمرشل جہاز پر حملہ، 11 بھارتی ملاح زخمی، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات بھارت کے…

53 minutes ago

Gujarat Water-Governance Model: گجرات کے آبی انتظامی ماڈل سے گلوبل ساؤتھ کو سیکھ لینے کا مشورہ، پی ایم او نے شیئر کیا مضمون

پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…

1 hour ago