سیاست

MP Elections 2023: بی جے پی امیدواروں کی تیسری فہرست حیران کر دے گی، اب ان ممبران اسمبلی کو میدان میں اتارنے کی جارہی ہے  تیاریاں

MP Elections 2023: ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو لے کافی سنجیدہ  نظر آرہی ہے ۔ پارٹی نے اپنے دیگر امیدواروں کی فہرست میں 7 ارکان اسمبلی کے نام شامل کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ اب یہ بات چل رہی ہے کہ بی جے پی اپنی تیسری فہرست میں بھی کچھ ممبران پارلیمنٹ کے ناموں کا اعلان کر سکتی ہے۔ دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یکم اکتوبر کو بھوپال جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران تیسری فہرست کے حوالے سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ کچھ عرصے بعد پارٹی اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست بھی جاری کر سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ قیادت تیسری فہرست میں کئی بڑے ناموں کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس میں جس کی سب سے زیادہ بات چیت چل رہی ہے وہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ پارٹی سندھیا کو شیو پوری سے الیکشن لڑا سکتی ہے۔

 بی جے پی انتخابات میں جیوتر ادتیہ سندھیا پر داؤ لگا سکتی ہے

پچھلے کچھ عرصے سے یہ بحث چل رہی ہے کہ بی جے پی انتخابات میں جیوتر ادتیہ سندھیا پر داؤ لگا سکتی ہے، لیکن اتنا ہی نہیں سندھیا کے علاوہ سدھیر گپتا، وریندر کمار اور روڈمل ناگرکے ناموں پر بھی بات  چل رہی ہے۔ قابل ذکر بات  ہے کہ جیوترادتیہ سندھیا راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور فی الحال مرکز میں ایئر کرافٹ اسٹیل کے وزیر کا چارج سنبھال رہے ہیں۔ مرکزی وزیر وریندر کمار کے نام کی بحث چل رہی ہے، جو ٹیکم گڑھ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس کے علاوہ سدھیر گپتا مندسور سے ایم پی ہیں اور روڈمل نگر راج گڑھ سے ایم پی ہیں۔
انتخابات کی تیاری کے لیے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جمعہ کو دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں جنرل سکریٹریز کے ساتھ میٹنگ کریں گےجس میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور دیگر انتخابی ریاستوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

59 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago