پی ایم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی ’پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی یوجنا‘ کا اثر اب واضح طور پر دکھائی دینے لگا ہے۔ حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کل مچھلی کی پیداوار 2013-2014 میں 96 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 2024-2025 میں 195 لاکھ ٹن ہو گئی ہے، جو کہ 104 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی مدت کے دوران اندرونِ ملک مچھلی کی پیداوار میں بھی زبردست ترقی دیکھی گئی ہے، جو 61 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 147.37 لاکھ ٹن (142 فیصد اضافہ) ہو گئی ہے۔
22 جولائی تک، وزارتِ ماہی پروری نے ’پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا‘ کے تحت 21,274.16 کروڑ روپے مالیت کی ترقیاتی منصوبوں کو منظوری دی ہے۔
’پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی یوجنا‘ (PM-MKSSY) کے تحت اپریل تک 11.84 کروڑ روپے فوری عمل درآمد کے لیے منظور کیے جا چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 تک 26 لاکھ سے زیادہ افراد، جن میں ماہی گیر، چھوٹے کاروباری، ماہی پروری پیداوار گروپس اور نجی کمپنیاں شامل ہیں، نے نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (NFDP) پر رجسٹریشن کرایا ہے۔
بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مچھلی پیدا کرنے والا ملک ہے، جو عالمی پیداوار میں تقریباً 8 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ یہ شعبہ کروڑوں خاندانوں، خاص طور پر ساحلی اور دیہی علاقوں میں، خوراک، روزگار اور آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔
29 جولائی تک، ماہی پروری محکمہ نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت 17,210.46 کروڑ روپے کی لاگت والے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تعاون دیا ہے۔
جون 2025 تک، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 4.76 لاکھ کسان کریڈٹ کارڈ (KCC) جاری کیے جا چکے ہیں، جن کے تحت 3,214.32 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے ہیں۔
مرکزی بجٹ 2025-26 میں ماہی پروری شعبے کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ، یعنی 2,703.67 کروڑ روپے کا سالانہ بجٹی تعاون تجویز کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں 34 ماہی پروری گروپس کو سرکاری طور پر منظوری دی گئی ہے، جن میں سِکِم اور میگھالیہ میں مخصوص نامیاتی (organic) ماہی پروری کلسٹرز شامل ہیں، جو ماحول دوست طریقوں کو فروغ دیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…
بی جے پی اس مارچ کو کانگریس کی ریلی کے جواب میں منعقد کر رہی…
امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…
لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…
سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر انہیں گہرا…