بھوپال، 25 نومبر (بھارت ایکسپریس): کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی قیادت میں نکلنے والی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں ہے۔ ریاست میں یاترا کے تیسرے دن ایک مبینہ ویڈیو نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ جہاں بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کو بھارت توڈو یاترا کہہ رہی ہے وہیں کانگریس وائرل ہو رہے ویڈیو کو چھیڑچھاڑ کر تیار کیا گیا قرار دے رہی ہے۔
بھارت جوڑو یاترا کھرگون کے کھیراد گاؤں سے آگے بڑھتے ہوئے ریاست میں تیسرے دن اندور کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اسی دوران ایک مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے سنائی دے سکتے ہیں۔ اس پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر حملہ کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا، “بھارت جوڑو یاترا میں، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنا، یہ ہندوستان کو جوڑنا ہے یا ہندوستان کو توڑنے والوں کوساتھ جوڑنا؟ کیا آپ نے پہلے ہندوستان کو توڑا ہے، کیا آپ دوبارہ ہندوستان کو توڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں؟”
وزیر اعلیٰ چوہان نے مزید کہا کہ ’پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو کسی قیمت پر نہیں بخشا جائے گا، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘۔
کانگریس نے وائرل ہونے والے اس ویڈیو کوچھیڑچھاڑ کیا ہوا ویڈیو قرار دیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، ” بھارت جوڑو یاترا کے لئے بے پناہ عوامی حمایت کو دیکھ کر مشتعل بی جے پی نے یاترا کو بدنام کرنے کے لیے ایک ویڈیو چلائی ہے۔ ہم اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ ہم بی جے پی کے ایسے گھناؤنے ہتھکنڈوں کے لئے تیار ہیں۔ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…