Telangana BJP Candidates List: راجہ سنگھ نے 22 اگست 2022 کی رات کوایک ویڈیو سوشل منچ پر اپلوڈ کیا تھا ۔ اس ویڈیو میں ،اسلام اور پیغمبررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ’کے خلاف توہین آمیز تبصرے کئے تھے ۔ اس بیان کے بعد پچھلے سال اگست میں پارٹی سے ٹی راجہ کو معطل کردیاگیا تھا ۔ اس ویڈیو کو بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا لیا گیا تھا۔ ٹی راجہ کی معطلی کو ختم کرنے کی جانکاری بی جے پی کی تلگانہ اکائی کے صدر جی کشن ریڈی نے اتوار کو ایک بیان میں دی ۔
تلنگانہ میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے سے پہلے بی جے پی نے اپنے متحرک ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کی معطلی ختم کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ریاست کی گوشہ محل سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہ یہاں سے ایم ایل اے ہیں۔ سنگھ کو گزشتہ سال اگست میں پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔
اس کے بعد بی جے پی کی سنٹرل ڈسپلنری کمیٹی نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں ٹی راجہ سنگھ کی معطلی ختم کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ 2018 میں بی جے پی نے تلنگانہ میں 119 میں سے 118 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جن میں سے صرف ٹی راجہ سنگھ گوشہ محل سیٹ سے جیت پائے تھے۔
ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد تمام پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو انتخابی جنگ میں اتارنا شروع کر دیا ہے۔ پارٹی نے اتوار 22 اکتوبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ ریاست میں 119 اسمبلی سیٹیں ہیں۔پارٹی نے پہلی فہرست میں 52 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس میں تین ایم پیز کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے ۔جب کہ 12 خواتین کو ٹکٹ ملا ہے۔
ان ارکان اسمبلی کو ٹکٹ دئےگئے
پہلی فہرست کے مطابق تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان بندی سنجے کمار کو کریم نگر سیٹ سے پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ دو دیگر ممبران اسمبلی میں پارٹی نے کورٹلہ سیٹ سے ایم پی دھرم پوری اروند کو ٹکٹ دیا ہے ۔جب کہ سویام باپو راؤ کو بوتھ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ یہ شیڈول کاسٹ کے لیے مخصوص نشست رہی ہے۔
8 ایس سی، 6 ایس ٹی امیدوار میدان میں ہیں
پہلی فہرست میں، بی جے پی نے 8 شیڈول کاسٹ (ایس سی) امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔جب کہ 6 شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی کے ایک اور بڑے لیڈر ایٹالہ راجندر حضور آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
ان 12 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ ملا
اس بار اسمبلی انتخابات میں خواتین امیدواروں کو ترجیح دیتے ہوئے 55 میں سے 12 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ امراجولا سری دیوی کو بیل پلی سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ ٹی ارون تارا جوکل اسمبلی سے امیدوار بنے ہیں۔
اناپورنما ایلیٹی کو بالکونڈہ اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر بوگا شروانی کو جگتیال سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ راما گنڈم سے کنڈولا سندھیا رانی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
بوڈیگا شوبھا کو چوپا ڈانگی سے ٹکٹ ملا ہے۔ جب کہ رانی رودرما ریڈی کو سرسیلا سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ میگھا رانی کو چارمینار سے، کنکنلا نویدیتا ریڈی کو ناگارجن ساگر سے ٹکٹ ملا ہے۔
اسی طرح ڈورنکل سے بھوکیا سنگیتا کو امیدوار بنایا گیا ہے جب کہ راؤ پدما کو ورنگل ویسٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ چندوپتلا کیرتی ریڈی کو بھوپال پلی اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔
تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…