سیاست

Tej Pratap Yadav Statement: میرے ساتھ سیاست کرنے والے  کچھ جے چند جیسے لالچی لوگ، تیج پرتاپ یادو کا پارٹی سے نکالے جانے کے بعد چھلکا درد

بہار کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو پارٹی اور خاندان دونوں سے 6 سال کے لیے نکال دیا۔ تیج پرتاپ کے خلاف یہ کارروائی ان کی ذاتی زندگی کے تنازع کے بعد کی گئی ہے۔

تیج پرتاپ یادو نے اپنی خاموشی توڑی

تیج پرتاپ نے اس پورے معاملے کے بعد پہلی بار اپنی خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک جذباتی پوسٹ لکھی، “میرے پیارے ممی پاپا، میری ساری دنیا آپ دونوں میں سمائی ہوئی ہے، آپ دونوں میرے لیے بھگوان سے بڑھ کر ہیں، اگر آپ موجود ہیں تو میرے پاس سب کچھ ہے، مجھے صرف آپ کے اعتماد اور محبت کی ضرورت ہے، اور کچھ نہیں۔” تیج پرتاپ نے مزید لکھا کہ پاپا اگر آپ نہ ہوتے تو نہ یہ پارٹی ہوتی اور نہ ہی جے چند جیسے لالچی لوگ جو میرے ساتھ سیاست کرتے ہیں۔

لالو نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا

اس سے قبل لالو یادو نے تیج پرتاپ کو یہ کہتے ہوئے نکال دیا تھا کہ ان کا طرز عمل اور برتاؤ ہماری خاندانی اقدار اور سماجی انصاف کے نظریے کے خلاف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیج پرتاپ اب پارٹی اور خاندان دونوں سے باہر رہیں گے اور پارٹی کو ان کے کسی بھی فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

تیج پرتاپ کے خلاف یہ کارروائی اس وقت کی گئی ،جب ان کا نام انوشکا یادو کے ساتھ مبینہ تعلقات کی وجہ سے سرخیوں میں آیا۔ لالو یادو نے واضح طور پر کہا کہ عوامی زندگی میں اخلاقیات ضروری ہے اور امید ہے کہ خاندان کے لوگ بھی اس پر عمل کریں۔

یہ  میرے خلاف سازش ہے

24 مئی کو تیج پرتاپ کے فیس بک اکاؤنٹ سے انوشکا یادو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ گزشتہ 12 سال سے رشتہ میں ہیں۔ یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی، لیکن بعد میں اسے ہٹا دیا گیا۔ تیج پرتاپ نے واضح کیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا اور یہ  میرے خلاف سازش ہے

یہ تنازعہ بہار میں 2025 کے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے سامنے آیا ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ تنازعہ بہار میں 2025 کے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے سامنے آیا ہے۔ جس سے آر جے ڈی کے لیے چیلنجز بڑھ سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تیج پرتاپ کو نکالے جانے سے پارٹی کے بنیادی ووٹ بینک، خاص طور پر یادو برادری ناراض ہو سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ خاندان کا اندرونی معاملہ ہے اور تیج پرتاپ انتخابات سے پہلے واپس آ سکتے ہیں۔

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

17 minutes ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

39 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

1 hour ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

2 hours ago