سیاست

Huge Landslide in Kullu: کلو میں ایک بار پھر اچانک لینڈ سلائیڈنگ سے بڑی تباہی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ سے زبردست تباہی ہوئی ہے۔ آنی وکاس کھنڈ (ترقیاتی بلاک) کےنرمند علاقے کی گرام پنچایت گھاٹو کے شرمانی گاؤں میں منگل 9 ستمبر کی صبح تقریباً 2 بجے اچانک لینڈ سلائیڈنگ  ہوگئی۔ گرام پنچایت کے پردھان بھوگا رام نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔

اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور لوگ سخت پریشان و سہمے ہوئے ہیں۔

محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل

مقامی انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی ہے اور ریسکیو و ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے۔ علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور محتاط رہیں۔

وزیر اعلیٰ سکھویندر سکھو نے دکھ کا اظہار کیا

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سکھو نے “ایکس” پر لکھا:’’نرمند کی گھاٹو پنچایت کے شرمانی گاؤں میں بادل پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت، ایک شخص لاپتہ اور دیگر تین کے زخمی ہونے کی خبر نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ یہ درد ہم سب کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ اس مشکل وقت میں، میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

کئی افراد ملبے میں دب گئے تھے

یہ حادثہ رات کے وقت اس وقت پیش آیا ،جب سب لوگ گھروں میں سورہے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کئی افراد ملبے میں دب گئے، جنہیں ریسکیو کر کے باہر نکالا گیا ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی نرمند اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وہیں ابھی بھی5 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس، ریونیو، پی ڈبلیو ڈی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

ہماچل کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے منگل 9 ستمبر کو کنگڑا، شملہ اور چمبہ میں دوپہر کے بعد ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ صبح کے وقت ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ 4 سے 5 دن تک موسم ایسا ہی رہنے والا ہے۔

چمبہ-بھرمور نیشنل ہائی وے بحال

قدرتی آفات سے متاثر چمبہ-بھرمور نیشنل ہائی وے کو پیر 8 ستمبر سے چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس ہائی وے کو شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب اگست میں بند کر دیا گیا تھا۔ پیر کو سبزیاں، راشن اور دیگر ضروری سامان لے جانے والی کئی گاڑیاں چمبہ سے بھرمور پہنچیں۔ اگلے دو دنوں میں اس راستے کو بڑی گاڑیوں کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Ahmedabad Marathon: اڈانی احمد آباد میراتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفیشل جرسی جاری

اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…

1 hour ago

Saint Trilochan Darshan Das: روحانیت اور یوگا کا تاریخی سنگم، ہریدوار میں سنت تریلوچن درشن داس اور سوامی رام دیو کی جذباتی ملاقات

پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…

1 hour ago

SP Workers Protest in Delhi: اعظم خان کی حمایت میں دہلی میں ایس پی کارکنوں کا احتجاج، کہا- ’سازش کے تحت درج ہوئے 350 مقدمات

احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…

2 hours ago