سیاست

Howard Lutnick Threatens India: روس سے دور رہو، نہیں تو…، ٹرمپ کے قریبی ساتھی نے بھارت کو دی دھمکی

ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور امریکی وزیرِ تجارت، ہاورڈ لٹنک نے بھارت کو سخت لہجے میں وارننگ دی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو امریکہ کا دباؤ ماننا ہی پڑے گا، کیونکہ بھارت زیادہ عرصے تک امریکہ کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔

لٹنک نے بھارت اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تیل کے کاروبار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو امریکہ بھارت کی برآمدات پر 50 فیصد تک ٹیرف لگا دے گا۔ انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان ٹیرف تنازعے میں زیادہ نقصان کینیڈا کو ہی ہوا تھا، اس لیے بھارت کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔

بھارت کا رویہ زیادہ دن نہیں چلے گا

ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھی ہاورڈ لٹنک نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا موجودہ رویہ زیادہ دن نہیں چلے گا، بالآخر اُسے بات چیت کی میز پر آنا ہی پڑے گا۔ ابتدا میں بڑے گاہکوں سے ٹکرانا اچھا لگتا ہے، لیکن جیسے ہی کاروباری طبقے میں ناراضی بڑھتی ہے، حکومت کو مذاکرات کرنا ہی پڑتے ہیں۔

بھارت کو تین کام کرنے ہوں گے

ہاورڈ لٹنک نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ بھارت کو 50 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے تین اقدامات کرنے ہوں گے:

اُسے امریکہ یا BRICS میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا،

یا تو امریکہ سے اتحاد کرے،

یا چین اور روس کے ساتھ BRICS کے ذریعے تعلقات مضبوط کرے۔

  1. انہوں نے مزید کہا کہ بھارت امریکی منٹدی کے لئے اپنے بازار کو کھولنے پر آمادہ نہیں ہے، بھارت کو روسی تیل کی درآمد بند کرنی ہوگی اور BRICS جیسی تنظیم سے فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔

مودی، ٹرمپ سے معافی مانگیں

ڈونالڈ ٹرمپ کے منہ پھٹ ساتھی نے اس دوران بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ ٹرمپ سے معافی مانگے۔ لٹنک نے دعویٰ کیا کہ آخرکار بھارت کو ٹرمپ سے معافی مانگنی پڑے گی اور اُس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرنا پڑے گی۔ آخر میں یہ فیصلہ ٹرمپ کو ہی کرنا ہوگا کہ وہ مودی کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کریں۔ کیونکہ ڈونالڈ ٹرمپ ہی صدر ہیں اور فیصلہ اُنہیں ہی کرنا ہوگا۔

اپنی بڑی معیشت کا رعب دکھاتے ہوئے امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ اگر بھارت چین اور روس کے درمیان پل بننا چاہتا ہے تو بنے، لیکن اُسے امریکہ کا ساتھ دینا ہوگا۔ یا تو امریکہ کے ساتھ آؤ، یا 50 فیصد ٹیرف کی مار برداشت کرو۔ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ ہماری معیشت 30 ٹریلین ڈالر کی ہے۔ ہم بھارت کے سب سے بڑے گاہک ہیں، اور گاہک ہمیشہ درست ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: کیا طلبہ کو ڈرانا پولیس کا نیا اصول ہے؟ آئیسا کا دہلی پولیس پر حملہ، ہائی کورٹ سے لگائی فریاد

دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا…

11 hours ago

UP News: گورکھپور میں درگا وسرجن کے دوران بڑا حادثہ، ہائی ٹینشن تار کی زد میں آئے لوگ، 3 کی موت، 7 جھلسے

اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…

11 hours ago