سیاست

Goa Temple Stampede: گوا میں’لائرائی دیوی مندر’ میں مچی بھگدڑ میں 7 ہلاک، 30 افراد زخمی

گوا کے شرگاؤں میں  منعقد شری لائرائی ‘جاترا’ کے دوران جمعہ (02 مئی 2025) کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا ۔ یہاں لارائی مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ 30 سے ​​زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک بڑی بھیڑ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ سے لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بھگدڑ کے دوران صورتحال انتہائی خوفناک ہو گئی اور لوگ ایک دوسرے پر گرتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھگدڑہونے کی اصل  وجہ

 حکام نے ابھی تک باضابطہ طور پر بھگدڑ کی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ حادثہ زیادہ بھیڑ اور مناسب انتظامات کی کمی کے باعث پیش آیا۔ واقعے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔ اس موقع پر گوا کے سی ایم پرمود ساونت نے زخمیوں کی حالت جاننے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا۔

مندر میں 1000 پولیس اہلکار تعینات

بھگدڑ سری دیوی لائرائی یاترا کے دوران ہوئی جو جمعہ کو شروع ہوئی تھی۔ جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ یاترا کے لیے تقریباً ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انتظامیہ پوری طرح الرٹ تھی۔ ہجوم کی نقل و حرکت کی فضائی نگرانی کے لیے ڈرون بھی تعینات کیے گئے تھے۔ قبل ازیں جمعہ کو وزیر اعلیٰ ساونت، ان کی اہلیہ سلکشنا، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سدانند شیٹ تناودے اور ایم ایل ایز پریمندر شیٹ اور کارلوس فریرا نے اس جگہ کا دورہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

7 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

8 hours ago