سیاست

These leaders of the opposition can participate in the swearing-in: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں کس کو ملے گا دعوت نامہ؟

These leaders of the opposition can participate in the swearing-in: کانگریس لیجسلیچر پارٹی نے سدارمیا کو اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سدارمیا ریاست کے نئے سی ایم ہونے کے باضابطہ مہر بھی لگ گئی ہے۔ کانگریس کے ریاسی صدر ڈی کے شیو کمار نے سدارمیا کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ لیجسلیچر پارٹی نے اس متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

اس کے بعد سدارامیا 20 ایم ایل اے کے ساتھ گورنر سے ملنے راج بھون پہنچے۔ ڈی کے شیوکمار بھی ان کے ساتھ تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتا دیں کہ کانگریس کی مرکزی قیادت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سدارامیا وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ جب کہ ریاستی پارٹی صدر ڈی کے شیوکمارنائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کے مطابق شیوکمار نے سدارامیا کو کرناٹک میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کرنے کی قرارداد پیش کی۔ کانگریس پارٹی کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر اس کی حمایت کی۔ سدارامیا اور شیوکمار 20 مئی کو دوپہر 12.30 بجے نامزد وزراء کےساتھ حلف لیں گے۔ ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس میں نو منتخب ایم ایل ایز، ایم ایل سی اور ایم پیز، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا اور دو دیگر مرکزی مبصرین – مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی سشیل کمار شندے اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ نے بھی شرکت کی۔

کانگریس ذرائع نے بتایا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کماراوردیگر رہنما شامل ہیں۔ نائب وزیراعلی تیجسوی یادو، شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور کچھ دیگر اپوزیشن لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے ان لیڈروں کو مدعو کیا ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago