سیاست

Lok Sabha Elections 2024:الیکشن سے پہلے بی جے پی کو جھٹکا! اس تنظیم نے چھوڑا ساتھ، ایس پی کی حمایت کا کیا اعلان

پچھلے سال بھارتیہ کسان مورچہ  کے بینر تلے کسانوں کے احتجاج کے خلاف   جاکر  بھارتیہ جنتا پارٹی  کے کیمپ میں کھڑے  ہونے والے بھانو  گروپ اب اس کے خلاف  سامنے آیا ہے ۔  بھانو گروپ بی جے پی کے خلاف جاکر ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ہی اس پی امید وار  وجیندر سنگھ کی حمایت کرنے کی بات کہی ہے ۔

دلچسپ  بات یہ ہے کہ پچھلے سال جب کسان احتجاج کر رہے تھے تو بھارتیہ کسان یونین کا وہی بھانو دھڑا بی جے پی کے کیمپ میں شامل ہو گیا تھا۔ اس گروپ نے کسانوں کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے احتجاج سے واک آؤٹ کیا تھا۔

سماج وادی پارٹی کی حمایت کا اعلان

علی گڑھ میں بھارتیہ کسان یونین بھانو دھڑے نے بی جے پی کو آئینہ دکھانے اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بڑا اپ سیٹ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ بھانو دھڑے کے قومی صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے 2014 سے کسانوں کے مطالبات پورے نہیں کیے ۔جس کی وجہ سے انہوں نے مختلف مقامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی علی گڑھ میں بھانو گروپ نے ایس پی امیدوار اور سابق ایم پی وجیندر سنگھ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ٹھاکر بھانو پرتاپ نے کہا کہ جو کسان لیڈر ان کے حکم کے خلاف جائے گا اسے تنظیم سے نکال دیا جائے گا۔ اس کے بعد علی گڑھ میں سیاسی نتائج میں تبدیلی کے امکانات ہیں۔
بھانو دھڑے کے قومی صدر نے اس سے متعلق ایک خط جاری کیا

بھانو دھڑے کے قومی صدر نے اس سے متعلق ایک خط جاری کیا ہے اور ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی کسان لیڈر اس حکم کو نہیں مانے گا اسے بھانو گروپ کی جانب سے خلاف ورزی کے الزام میں نکال دیا جائے گا۔ حالانکہ بھانو کا دھڑا آگرہ سیٹ پر بی ایس پی امیدوار پوجا امروہی کی حمایت کر رہا ہے۔

بھانو گروپ ان دنوں موجودہ حکومت سے ناراض ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خط جاری کرکے بی جے پی کے خلاف محاذ کھولا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھانو دھڑے کا کتنا اثر ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

6 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

7 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

7 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

7 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

8 hours ago