سیاست

UP Politics: شیو پال سنگھ یادو 7 سال بعد پہنچے ایس پی آفس ، سیاسی حلقوں میں چچا بھتیجے کی جگل بندی پر چرچا ہوئی تیز

UP Politics: تقریباً سات سال بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دفتر پہنچنے پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 2017 کے بعد پہلی بار انہوں نے پارٹی دفتر میں قدم رکھا ہے۔ وہ صرف لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لیے پارٹی دفتر پہنچے ہیں۔ کافی دیر سے ان کے حامی ان کے دفتر آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب بھتیجے اکھلیش چچا شیو پال کے ساتھ نظر آئیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آج کل چچا اور بھتیجے کے درمیان جگل بندی نظر آ رہی ہے، جو کبھی ایک دوسرے کا منہ تک نہیں دیکھتے  تھے اور ایک دوسرے پر طنز کرتے تھے۔ سیاسی گلیاروں میں اس پر تیزی سے بحث ہو رہی ہے۔ تقریباً 7 سال بعد سماج وادی پارٹی کے دفتر پہنچنے کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چچا اور بھتیجے کے درمیان صلح کے بعد یوپی اسمبلی کی تصویر بھی بدلی ہوئی نظر آئے گی۔ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ شیو پال سنگھ یادو اتر پردیش اسمبلی میں اگلی صف میں بیٹھ سکتے ہیں۔ یوپی اسمبلی کا اجلاس 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ بیٹھنے کے انتظامات میں تبدیلی کے لیے ایس پی کے چیف وہپ منوج کمار پانڈے نے اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کو خط لکھ کر مطلع کیا ہے کہ اب شیو پال پارٹی کے ایم ایل اے اودھیش پرساد کی سیٹ پر پہلی قطار میں بیٹھیں گے۔ جبکہ اودھیش پرساد اکھلیش کے ساتھ بیٹھیں گے۔ ابھی تک قائد حزب اختلاف اکھلیش یادو کے ساتھ والی سیٹ اعظم خان کے لیے طے تھی۔ اب ایودھیا ملکی پور سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے پرساد وہاں بیٹھیں گے۔ کیونکہ اعظم خان نفرت انگیز تقریر میں سزا پانے کے بعد نااہل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- UP Politics: اکھلیش بڑھائیں گے چچا شیو پال کا قد، یوپی اسمبلی میں اب ملے گی اعظم خان کی سیٹ!

 

اس قبل پچھلی سیٹ پر بیٹھا کرتے تھےشیوپال سنگھ

اٹاوہ ضلع کی جسونت نگر سیٹ سے ایم ایل اے شیو پال سنگھ یادو اب تک پچھلی سیٹ پر بیٹھے نظر آتے تھے، لیکن اب وہ اگلی قطار میں بیٹھے نظر آئیں گے۔ یوپی قانون ساز اسمبلی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں خط موصول ہوا ہے۔ اس کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے۔ یہ پارٹی کا حق ہے کہ وہ اپنے لیڈر کو جہاں بٹھائے۔ پارٹی کی طرف سے خط ملنے کے بعد ہمیں اس کے مطابق انتظامات کرنا ہوں گے۔

ایس پی سربراہ ملائم سنگھ کی موت کے بعد دوریاں ہوئی ختم

بتادیں کہ 2017 سے کئی اتار چڑھاؤ کے بعد چچا بھتیجے کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی موت کے بعد دونوں کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد تعلقات میں کچھ بہتری آئی، لیکن آخر میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی اور اکھلیش نے تحفے کے طور پر انہیں پارٹی کا قومی جنرل سکریٹری بنا دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

42 mins ago