سیاست

We have to think above caste, religion or sect – Ajit Pawar: شرد پوار کو لگا بڑا جھٹکا، اس بڑے رہنما نے تھاما اجیت پوار کا ہاتھ، این سی پی میں ہوئے شامل

مہاراشٹرا میں آئندہ انتخابات سے پہلے کچھ بڑے سیاسی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ منگل (5 اگست) کو سابق رکن اسمبلی راہل موٹے نے باقاعدہ طور پر اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) میں شمولیت اختیار کر لی۔

موٹے پہلے شرد پوار کے دھڑے NCP (ایس پی) سے وابستہ تھے اور بھوم-پارنڈا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی کو وسعت دینے کے ایک نئے رخ کا اعلان کیا۔

“ہمیں ذات، مذہب یا فرقے سے اوپر سوچنا ہوگا” – اجیت پوار

اس موقع پر اجیت پوار نے شمولیتی سیاست (Inclusive Politics) کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا:”ہمیں ذات، مذہب یا فرقے سے اوپر اٹھ کر سوچنا ہوگا، جیسا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے اپنے سوراجیہ کی بنیاد رکھتے وقت کیا تھا۔”

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی بنیاد بزرگ رہنماؤں کی رہنمائی میں رکھی گئی تھی، اور اب اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے نچلی سطح پر نئی قیادت کی ضرورت ہے۔
26 سال کے اس سفر کو نئی توانائی دینے کے لیے پارٹی میں نئے کارکنوں کی آمد کو خوش آئند قدم قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ NCP کی بنیاد 10 جون 1999 کو اجیت پوار کے چچا شرد پوار نے رکھی تھی، جن سے اجیت پوار 2023 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔

اجیت پوار کی سوشل میڈیا اور بیانات پر وارننگ

اجیت پوار نے پارٹی کارکنوں کو ضبط و نظم (ڈسپلن) کی سختی سے پیروی کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا: “آج سوشل میڈیا ایک بہت طاقتور ذریعہ بن چکا ہے۔ ایک بھی غلط بیان پورے تنظیم کی شبیہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے عوامی پلیٹ فارمز پر سوچ سمجھ کر بات کرنا ضروری ہے۔”

انہوں نے کارکنوں کو مقامی بلدیاتی انتخابات کی تیاری پر توجہ دینے کی ہدایت دی اور واضح کیا کہ:”ترقیاتی کام اپوزیشن میں بیٹھ کر نہیں بلکہ اقتدار میں آ کر ہی کیے جا سکتے ہیں۔”

کئی اضلاع کے رہنما شامل ہوئے

راہل موٹے کے علاوہ دھاراشیو، اہلیہ نگر اور اکولا اضلاع سے بھی کئی اہم رہنما اور عہدیدار اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہوئے۔ اس سے پارٹی کو زمینی سطح پر مزید منظم کرنے میں نئی طاقت ملنے کی امید ہے۔
اجیت پوار نے کہا کہ یہ صرف رکنیت نہیں بلکہ تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز

سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی…

5 minutes ago

دہلی، مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، جاری کئے نئے احکامات، یہاں پڑھیں پوری تفصیل

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حکام کوسخت نگرانی برقراررکھنے کی بھی ہدایت…

59 minutes ago