سیاست

Samajwadi Party: ایس پی ایم ایل اے اور مارشل کے درمیان جھڑپ، شیو پال سنگھ یادو کی قیادت میں دھرنے پر بیٹھے ایم ایل اے

Samajwadi Party: یوپی یوپی مقننہ کا بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن ایس پی ایم ایل اے نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو کی قیادت میں ایم ایل اے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ تاہم اس دوران ایس پی ایم ایل اے اور سیکورٹی میں تعینات مارشل کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ صبح 11 بجے ایوان میں گورنر کے خطاب کے بعد بجٹ اجلاس کی کارروائی شروع ہوگی۔ اترپردیش کے 25 کروڑ عوام کے لیے 22 فروری کو ایوان میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ دونوں ایوانوں میں بجٹ پر بحث کے بعد اسے پاس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی 20 فروری سے 10 مارچ تک مقرر کی گئی ہے۔ اگر کوئی تاریخ اہم معلوم ہوتی ہے تو ہم ہفتہ کو بھی بات کرنے کا سوچیں گے۔ آئیے اسے ایک اچھی بحث کا پلیٹ فارم بنائیں۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ  یہ جھوٹی حکومت ہے جس نے کہا تھا کہ منڈی کے انفراسٹرکچر کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے دیے جائیں گے، آپ بتائیں، کیا انھوں نے اتر پردیش میں ایک بھی منڈی بنائی؟ دونوں حکومتوں نے مل کر ہمارے گائوں کو لوٹا ہے، غریب اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ امن و امان بھی تباہ ہو چکی ہے ۔

اپوزیشن جماعتوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، حکومت اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ “اپوزیشن کے پاس (حکومت کو گھیرنے کے لیے) کوئی معاملہ  نہیں ہے۔ دوسری جانب نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ “ہم ایک بجٹ لا رہے ہیں، جو اتر پردیش کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہوگا۔” بجٹ ریاست کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا۔
رام چریت مانس پر اہم ہدایت

شری رام چرت مانس پر سوامی پرساد موریہ کے بیان سے پیدا ہوئے تنازعہ کے درمیان شیو پال یادو نے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لیڈروں کو ایک بڑی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ جھگڑا بند کریں۔ شیو پال نے کہا کہ اس معاملے میں کسی کارکن کو کوئی بیان نہیں دینا ہے۔ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود عوام کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ شیو پال نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر کارکنوں کے لیے ایک ہدف تیار کیا گیا ہے۔ ریاست کی کم از کم 40 سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کی جیت کا فیصلہ ہونا ہے۔ میٹنگ کے بعد شیو پال نے کہا کہ اب وہ زندگی بھر سماج وادی پارٹی کے لیے کام کریں گے۔ ہم سب کو مل کر 2024 کے لیے مضبوطی سے میدان میں اترنا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

22 seconds ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

25 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

29 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

48 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago