نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کے اقتدارمیں 24 برس مکمل ہونے پربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئرلیڈراوررکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفرصرف سیاسی نہیں بلکہ ملک کی تعمیراورخدمت کی ایک بہترین داستان ہے۔ یہ سفر 2001 میں گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر شروع ہوا تھا اور آج وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ نریندر مودی نے تقریباً 13 سال تک گجرات کی قیادت کی اور اسے ملک کی سب سے ترقی یافتہ اورخوش انتظام ریاستوں میں شامل کیا۔ ان کے دور حکومت میں شفافیت، ترقی اورانتظامی دیانتداری کے نئے معیارقائم ہوئے۔
روی شنکرپرساد نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے وزیراعظم بننے تک، نریندرمودی کی ہر پالیسی اور فیصلہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘ کے اصول پر مبنی رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کیے، غریبوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دکھائی اور بھارت کو عالمی سطح پر ایک مضبوط شناخت دلائی۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم کی خدمت کا سفر قربانی، حب الوطنی اور عوامی فلاح و بہبود کی مثال ہے۔ آج بھارت نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کے چار کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو پکے مکانات حاصل ہو چکے ہیں۔ یہ صرف اسکیموں کی کامیابی نہیں بلکہ سب کی ترقی کی حقیقی علامت ہے۔
روی شنکر پرساد نے مزید کہا کہ ہماری معیشت اب دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکی ہے۔ یہ ہر بھارتی کی محنت، صلاحیت اور وزیر اعظم مودی کی قیادت کا نتیجہ ہے۔ اسی دوران، مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر پر حملے پر بھی انہوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی علاقے میں سیلاب یا قدرتی آفت آتی ہے تو عوامی نمائندے کا فرض ہوتا ہے کہ وہ وہاں جا کر حالات کا جائزہ لے، لیکن اگر کوئی رکن پارلیمنٹ یا ممبر اسمبلی ایسا کرتا ہے اور اس پر جان لیوا حملہ ہوتا ہے، تو یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔
انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ بے گناہ عوامی نمائندوں پر کیسے حملے کیے گئے، کیسے خون بہایا گیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ممتا جی، براہ کرم جمہوریت کی باتیں کرنا بند کیجیے، کیونکہ آپ کے اقتدار میں عوامی نمائندوں کی سلامتی بھی یقینی نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مشترکہ پریس بیان میں وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بڑھتے ہوئے…
وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…
وزیر خزانہ نے ستمبر 2025 میں نافذ کیے گئے شرحوں کو معقول بنانے کے عمل…
سوئس صدر پارمیلن نے کہا کہ ان کا ہندوستان دورہ دونوں ممالک کے درمیان قائم…
سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لڑکیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ میرا خیال…
ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…