-بھارت ایکسپریس
Rahul Gandhi: کانگریس لیڈر راہل گاندھی منگل کو اچانک دہلی کے قرول باغ پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے موٹر سائیکل کے تاجروں اور موٹرسائیکل بنانے والوں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ وہ موٹر سائیکل کی دکان پر بھی گئے اور لوگوں سے بات چیت کی ۔ بائک مکینک کی دکان پر بھی راہل گاندھی نے بازار میں درپیش مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بائک ٹھیک کرنے کی تکنیک سیکھتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ”یہ ہاتھ ہندوستان بناتے ہیں۔ ان کپڑوں پر لگی کالکھ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ایسے ہاتھوں کی حوصلہ افزائی کا کام کوئی عوامی لیڈر ہی کرتا ہے۔ راہل گاندھی دہلی کے قرول باغ میں موٹر سائیکل مکینک کے ساتھ۔ ‘بھارت جوڑو یاترا’ جاری ہے۔
راہل کی بھارت جوڑو یاترا جاری!
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے بعد سے راہل گاندھی اکثرعام لوگوں سے ملتے اور بات کرتے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ٹرک ڈرائیوروں سے ملے تھے اور دہلی سے چنڈی گڑھ تک کا سفرٹرک کے ذریعے کیا تھا۔ کرناٹک انتخابات کے دوران راہل کو بنگلورو میں ایک ڈیلیوری بوائے کے ساتھ اسکوٹر پر سوار ی کرتے دیکھا گیا تھا۔ جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو کہا کہ کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی 29 اور 30 جون کو تشدد سے متاثرہ منی پور کا دورہ کریں گے۔ ریلیف کیمپوں میں لوگوں سے ملاقات کے علاوہ راہل گاندھی سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
وینوگوپال نے ٹویٹ کیا کہ راہل گاندھی 29 اور 30 جون کو منی پورکا دورہ کریں گے۔ وہ امپھال اور چورا چاندپورمیں ریلیف کیمپوں کا دورہ کریں گے اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…