سیاست

Rahul Hydrogen Bomb Revelations Today: ووٹ چوری پر راہل گاندھی کا دھماکہ خیز انکشاف متوقع، آج صبح 10 بجے پریس کانفرنس

نئی دہلی :   کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی آج صبح 10 بجے دہلی کے اندرا بھون آڈیٹوریم میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سیاسی حلقوں میں اس پریس کانفرنس کو لے کر خاصی ہلچل پائی جا رہی ہے، کیونکہ قیاس آرائیاں ہیں کہ راہل گاندھی ووٹ چوری کے معاملے پر ایک بڑا انکشاف کر سکتے ہیں، جسے وہ پہلے “ہائیڈروجن بم” سے تعبیر کر چکے ہیں۔

کیا ہے پس منظر؟

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو پٹنہ میں اپنی ووٹر ادھیکار یاترا کے اختتامی جلسے میں راہل گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ اب ان کی پارٹی ووٹ چوری کے خلاف “ہائیڈروجن بم” پھوڑے گی۔ اس سے قبل انہوں نے اسی معاملے کو “ایٹم بم” کہا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس انکشاف کے بعد پی ایم نریندر مودی عوام کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔

راہل گاندھی کا مؤقف

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری محض ایک تکنیکی خرابی نہیں بلکہ یہ عوام کے حقوق، ریزرویشن، روزگار، تعلیم اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ ان کا الزام ہے کہ یہ سب کچھ صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر آئین کی خلاف ورزی اور اس کی “قتل” کی کوشش کا بھی الزام لگایا ہے۔

پریس کانفرنس کی تفصیل

کانگریس کے میڈیا سربراہ پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ راہل گاندھی جمعرات کی صبح 10 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ یاد رہے کہ راہل گاندھی کی پچھلی پریس کانفرنس 7 اگست کو ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کرناٹک کی ایک لوک سبھا نشست کے ڈیٹا کی بنیاد پر الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام لگایا تھا۔

پی ایم مودی کو خط

اس دوران راہل گاندھی نے بدھ کے روزپی ایم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرہ افراد کے لیے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ وہ آج کی پریس کانفرنس میں ووٹ چوری کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متعلق امور پر بھی بات کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

6 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

7 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

7 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

7 hours ago