سیاست

Rahul Gandhi dubs Madhya Pradesh as India’s ‘corruption capital’: راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کو بتایا بدعنوانی کی راجدھانی

وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد راہل گاندھی نے بھی مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں عام اجلاس سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے کرپشن اور ذات پات کی مردم شماری کے معاملے پر اسٹیج سے بڑی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں پسماندہ طبقات کی آبادی زیادہ ہے اور انہیں اسی حساب سے حقوق ملنے چاہیے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “میں جانتا ہوں کہ او بی سی زمرہ کی آبادی کم از کم 50 فیصد ہے۔ جیسے ہی میں نے وزیر اعظم مودی سے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کرانے کو کہا، اس دن کے بعد وزیر اعظم وزیر مودی اپنی تقریر میں کہتےہیں  کہ ہندوستان میں کوئی ذات نہیں ہے، یہاں صرف غریب لوگ ہیں، جب حکومت آئے گی تو ہم مدھیہ پردیش میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرائیں گے۔

نیمچ ضلع کے جواد اسمبلی حلقہ میں راہل گاندھی نے کانگریس امیدوار سمندر پٹیل کی حمایت میں عام اجلاس سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش بدعنوانی کی راجدھانی بن گیا ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے اسٹیج سے لوگوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کا ویڈیو دیکھا ہے؟ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر اور اوم پرکاش سکلیچا کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

یہ مقابلہ غریب عوام اور کسانوں کا پیسہ غبن کرنے کی ہے۔ کیسےچوری کی رقم ہضم ہو رہی ہے؟یہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدھیہ پردیش اور ملک میں ذات پات کی مردم شماری ضروری ہے، تاکہ بجٹ سمیت دیگر اقسام کے حصے کا فیصلہ ذات کی مردم شماری کی بنیاد پر کیا جا سکے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پسماندہ طبقے کی آبادی 50 فیصد ہے۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے اسٹیج سے تقریر کرنا شروع کر دی کہ ملک میں کوئی ذات نہیں ہے۔بلکہ یہاں صرف ایک ذات ہے اور وہ غریبی کی ہے۔

واضح رہے کہ نیمچ ضلع مدھیہ پردیش کے سب سے چھوٹے اضلاع میں سے ایک ہے۔ فی الحال تینوں اسمبلی سیٹیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس ہیں۔ اس بار کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی سے اسمبلی سیٹ چھیننے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ شیوراج حکومت کے وزیر صنعت اوم پرکاش سکلیچا جواد میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

31 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago