کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی امیٹھی اور رائے بریلی سے لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گے۔ اے بی پی نیوز نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی ملک بھر میں پارٹی کی مہم کو سنبھالنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ صرف وایناڈ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ راہل گاندھی اس بار بھی امیٹھی سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ساتھ ہی پرینکا کو ان کی ماں سونیا گاندھی کی رائے بریلی سیٹ سے بھی ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ یہ تجویز یوپی کانگریس نے بھی پارٹی کو بھیجی تھی۔ اس کے بعد کانگریس الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں بھی اس پر بحث ہوئی۔ پارٹی قیادت نے راہل گاندھی کو امیٹھی اور پرینکا گاندھی کو رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کی تجویز دی تھی۔ لیکن دونوں لیڈران نے ان سیٹوں سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔
راہل گاندھی نے 2019 میں دو سیٹوں سے الیکشن لڑا تھا
2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی نے دو سیٹوں سے انتخاب لڑا تھا، کیرالہ میں وایناڈ اور یوپی میں امیٹھی۔ وہیں سونیا گاندھی نے یوپی کی رائے بریلی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ راہل کو کانگریس کے گڑھ امیٹھی سے اسمرتی ایرانی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں سونیا نے رائے بریلی سے بھاری ووٹوں سے الیکشن جیتا تھا۔ اس بار سونیا راجستھان سے راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ ایسے میں پرینکا گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کی بحث کافی دنوں سے چل رہی تھی۔
رابرٹ واڈرا امیٹھی پر دعویٰ کر رہے ہیں
پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا امیٹھی سیٹ پر دعویٰ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ ہریدوار پہنچے تھے۔اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے آوازیں آرہی ہیں کہ مجھے فعال سیاست میں آنا چاہئے کیونکہ میں ہمیشہ ملک کے عوام میں رہا ہوں۔ 1999 سےمیں وہاں انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔ ہم سونیا گاندھی کو وہاں سے جییی تھیں ۔ لوگ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ میں ان کے علاقے میں رہوں۔
بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…