سیاست

Pradhan Mantri Awas Yojana : وزیر اعظم مودی نے پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان سے چائے پر بات چیت کی، خواتین نے کہا – مکان ملنے سے زندگی بدل گئی

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے اڈیشہ کے دورے پر منگل 17 ستمبر کو بھونیشور پہنچے۔ جہاں پی ایم مودی نے کئی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان سے ملاقات کی۔ انہوں نے گڈکانہ میں سبر ساہی کچی آبادی کا دورہ کیا اور پی ایم اے وائی-اربن مستحقین کے گھروں کا افتتاح کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی خواتین سے چائے پر تبادلہ خیال کیا۔ پردھان منتری آواس یوجنا-اربن کے مستفیدین کے ساتھ تقریباً 30 منٹ گزارے اور ان سے بات چیت کی۔ کچی آبادی کے مکینوں نے روایتی طور پر ان کا استقبال ‘انگہ وستر’ (کپڑا) پیش کرکے اور ان کے ماتھے پر چندن کا تلک لگا کر کیا۔

اسکیم  کے تحت فائدہ اٹھانے والے گرہ پرویش کی تقریب میں شرکت کی 

پی ایم مودی نے گڈکانہ، بھونیشور میں سبر ساہی کچی بستی کا دورہ کیا اور پردھان منتری آواس یوجنا-اربن کے استفادہ کنندگان کے گھروں کے گرہ پرویش میں بھی شرکت کی۔ اس دوران پی ایم مودی نے انترجمائی نائک اورجہاجا نائک کے گھروں کا بھی دورہ کیا۔

مستحقین نے کیا کہا؟

پی ایم مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران پی ایم آواس سے فائدہ اٹھانے والی خاتون نے بتایا کہ کورونا کے دوران ان کی دکان بند ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے پردھان منتری سواندھی یوجنا کے تحت قرض لے کر دوبارہ دکان شروع کی، جس کو پہلے کے مقابلے میں  بڑے پیمانے پرچلارہی ہے۔

ایک اور استفادہ کنندہ نے پی ایم مودی کو بتایا کہ پی ایم مودی کے ذریعہ افتتاح کردہ سبھدرا اسکیم سے انہیں بہت مدد ملے گی۔ 10,000 روپے سالانہ ملنے سے ان کی مالی حالت بھی بہتر ہوگی۔

پی ایم آواس یوجنا کے ایک اور مستفید نے وزیراعظم کو بتایا کہ مکان ملنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں، جیسے کہ اب انہیں کھلے میں رفع حاجت کے لیے نہیں جانا پڑتا، اب وہ بارش، گرمی اور سردی سے محفوظ ہوگئی ہے۔ .

انہوں نے گاؤں آکر ہمیں نوازا
بات چیت کے دوران پی ایم آواس کے استفادہ کنندہ نے پی ایم مودی سے کہا کہ جس طرح بھگوان رام ان کو بچانے کے لیے شبری کی جھونپڑی پہنچے تھے، اسی طرح آپ نے اس کناکڑ گاؤں میں آکر ہم سب کو خوش کردیاہے۔ جس پر پی ایم مودی نے کہا کہ میں آپ سب کا بیٹا ہوں اور بیٹا آپ سے آشیرواد لینے آیا ہوں۔

وزیر اعظم نے بھونیشور میں اوڈیشہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیم ’سبھدرا‘ کا آغاز کیا۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ خواتین پر مبنی سب سے بڑا اقدام ہے اور اس کے تحت 1 کروڑ سے زیادہ خواتین کے شامل ہونے کی امید ہے۔ اس اسکیم کے تحت 21 سے 60 سال کی عمر کے تمام اہل مستفیدین کو 2024-25 سے 2028-29 تک پانچ سالوں میں 50,000 روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے 10 لاکھ سے زائد خواتین کے بینک کھاتوں میں رقوم منتقل کیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago