سیاست

Maha Kumbh 2025: صدر دروپدی مرمو مہا کمبھ پہنچی، سنگم میں لگائیں گی ڈبکی

صدر دروپدی مرمو سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے مہا کمبھ پہنچ گئی ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقبال کیا۔ سنگم میں اسنان  کے علاوہ صدر مرمو اکشے وٹ اور بڑے ہنومان مندر میں درشن  پوجن کریں گی ۔ گورنر آنندی بین پٹیل اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ بھی ان کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ صدر کے دورہ کے پیش نظر پریاگ راج میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ان کی آمد سے قبل وی آئی پی گھاٹ کو خالی کرا گیا تھا۔

یہ ملک کے پہلے شہری کے لیے سنگم میں پاون ڈبکی لگانے یہ  کا ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔ ان کی موجودگی مہا کمبھ کی مذہبی، ثقافتی اور روحانی اہمیت کو ایک نئی بلندی ملے گی۔ اس سے پہلے ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے مہا کمبھ میں پاون  اسنان کیا تھا۔

اتوار کو جاری سرکاری بیان کے مطابق صدر پریاگ راج میں تقریباً 8 گھنٹے گزاریں گے۔ صدر جمہوریہ شام 5:45 بجے نئی دہلی واپس آئیں گے۔ مہا کمبھ میں اب تک 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند اسنان کر چکے ہیں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

France Riots: فرانس میں فسادات کے بعد سخت اقدامات، 2400 سے زائد افراد گرفتار، وزیر اعظم نے دیا جزوی کرفیو کا حکم

فرانس میں احتجاج اورفسادات کے معاملے پر صدر ایمینوئل میکرون نے اعتراف کیا ہے کہ…

1 hour ago

FIR On Anant Singh Mokama: موکاما کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کی مشکلات بڑھیں، بہار کے دو تھانوں میں تین نئے مقدمات درج

اننت کمار سنگھ سمیت تین افراد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور روڈ شو…

1 hour ago