سیاست

Bihar Election 2025: بہار انتخابات کی تیاریاں تیز، مہاگٹھ بندھن کا منشور جلد ہی ہوگا جاری

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخابات کی آمد قریب ہے اور “مہاگٹھ بندھن” نے اپنی انتخابی مہم اور حکمت عملی کو تیز کر دیا ہے۔ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے اپنے اپنے انتخابی نکات اور ترجیحات شیئر کر دی ہیں اور اب ایک مشترکہ انتخابی منشور کی تیاری جاری ہے۔ اس منشور میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس کے پہلے سے اعلان کردہ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔ ایک مشترکہ کمیٹی تمام امور پر بحث کے بعد منشور کو آخری شکل دے گی۔

کانگریس 14 ستمبر سے امیدواروں کا انتخاب شروع کرے گی

کانگریس پارٹی 14 ستمبر سے اپنے امیدواروں کے چناؤ کا عمل شروع کرنے جا رہی ہے۔14 اور 15 ستمبر کو بوتھ اور ضلعی کمیٹیوں سے امیدواروں کے نام طلب کیے جائیں گے۔16 ستمبر کو ریاستی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔19 ستمبر کو اجے ماکن کی صدارت میں اسکریننگ کمیٹی کی پہلی بیٹھک متوقع ہے۔

کانگریس اعلیٰ قیادت کی ہدایت: اتحادیوں کو مناسب سیٹیں دی جائیں

کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے ہدایت جاری کی ہے کہ سیٹوں کی تقسیم میں تمام اتحادی جماعتوں کو مناسب حصہ دیا جائے۔ان میں مکیش ساہنی، پشوپتی پارس اور ہیمنت سورین کی پارٹیاں شامل ہیں۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی کو بھی زیادہ سیٹیں دی جائیں گی، کیونکہ اس کا اسٹرائیک ریٹ کانگریس سے دوگنا ہے۔ایسے میں آر جے ڈی اور کانگریس دونوں پچھلی بار کے مقابلے میں کچھ سیٹیں چھوڑنے کو تیار ہیں۔

کانگریس اس بار کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے؟

پچھلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 70 نشستوں پر مقابلہ کیا تھا جن میں سے 19 جیتی تھیں۔اس بار کانگریس کو تقریباً 58 نشستیں دیے جانے کا امکان ہے۔تاہم، پارٹی کا زور صرف تعداد پر نہیں بلکہ “مضبوط نشستوں” پر ہے۔اگر کانگریس کو مضبوط حلقے دیے جائیں، تو وہ کم سیٹوں پر بھی رضامند ہو سکتی ہے۔

انتخابات کب ہوں گے؟

بہار اسمبلی کی موجودہ مدت 22 نومبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔الیکشن کمیشن غالباً اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کروا سکتا ہے۔تہواروں کے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے، انتخابات دو یا تین مراحل میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ممکنہ طور پر انتخابی تاریخوں کا اعلان ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن جماعتوں کا 2 سے 8 اکتوبر تک ملک گیر احتجاج، 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ، .I.N.D.I.A بلاک کا بڑا فیصلہ

I.N.D.I.A. اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…

24 minutes ago

Centenary Celebrations of UPSC: وزیراعظم مودی یکم اکتوبر کو یونین پبلک سروس کمیشن کی صد سالہ تقریبات میں ہوں گے شریک

بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد…

1 hour ago

Ujjain Violence: شاہی مسجد تنازع کے بعد 20 گرفتار، 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کو مکمل طور پر منہدم کیے جانے کے جعلی…

1 hour ago