اتر پردیش کی نو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ‘بٹیں گے تو کٹیں گے’ نعرے کے بعد اب بہوجن سماج پارٹی نے نیا نعرہ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ‘بی ایس پی سے جڑیں گے تو آگے بڑھیں گے اور محفوظ بھی رہیں گے۔’ ایک بڑا پوسٹر لکھنؤ میں بی ایس پی کے دفتر کے آگے لگایا گیا ہے، جس کے ذریعے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی دونوں کو جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بڑی ہورڈنگ بی ایس پی لیڈر محمد سرور ملک نے لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی کے دفتر کے سامنے لگایا ہے۔ اس میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور ان کے جانشین آکاش آنند کی بڑی تصویر لگی ہے۔ جب کہ نیچے محمد سرور اور لکھنؤ سے بی ایس پی کی سابق میئر امیدوار شاہین بانو کی تصویر لگی ہیں۔ جس کے بعد اب یہ ہورڈنگ بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے ۔
بی ایس پی دفتر کے آگے لگا پوسٹر
بی ایس پی دفتر کے آگے لگے اس ہورڈنگ پر نعرہ لکھا ہے کہ ‘بی ایس پی سے جڑیں گے تو آگے بڑھیں گے اور محفوظ بھی رہیں گے ‘۔ اس سے پہلے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ نعرہ دیا تھا۔ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی اور ایس پی عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ ان کے دوہرے معیار سے بچنے کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ لوگ بی ایس کے ساتھ جڑیں ۔ ‘بی ایس پی سے جڑیں گے تو آگے بڑھیں گے اور محفوظ بھی رہیں گے ۔
یوپی ضمنی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی تنہا لڑ رہی ہے، مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی کے الیکشن لڑنے سے ایس پی-بی جے پی کی نیندیں اڑ رہی ہیں۔ اسی لیے بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ایسے نعرے دے رہی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 20 نومبر کو یوپی کی 9 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافے…
کورونا کے دور میں دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھی مہلک وائرس…
سومی علی پر حملہ ہوا ہے۔ دراصل اداکارہ اور سماجی کارکن سومی علی پر انسانی…
مینا نے کہا، "ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے کے بعد، میں نے کلکٹر سے…
یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں تلک کی پہلی سنچری تھی جو انہوں نے اپنے 19ویں…
اس کیس میں مریم صدیقی نامی خاتون کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ مریم کو…