-بھارت ایکسپریس
Vande Bharat Express:وزیر اعظم نریندر مودی آج ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس سے دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور داؤدی بوہرا کمیونٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ شہر میں پہنچنے کے بعد پی ایم مودی دوپہر میں پہلے سی ایس ایم ٹی سولاپور وندے بھارت ایکسپریس اور پھر احمد نگر ضلع کے سائی نگر شرڈی کو ممبئی سے جوڑنے والی ایک اور ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی سے چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو جائے گی اور ملک میں ان کی کل تعداد 10 ہو جائے گی۔
سی ایس ایم ٹی سولا پور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سے دونوں شہروں کے بیچ رابطے میں بہتری آئے گی اور سولاپور کے سدھوشور، اکل کوٹ، تلجا پور، سولاپور کے قریب پنڈھارپور اور پونے ضلع میں الندی جانے والے یاتریوں کو سہولت ملے گی۔ وہیں دوسری وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سے ناسک ضلع میں واقع ترمبکیشور، سائی نگر شرڈی اور شنی سگنا پور جانے والے عقیدت مندوں کو سہولت فراہم ہوگی۔
حکام کے مطابق مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، وزیر ریلوے اشونی وشنو وغیرہ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے وقت موجود رہیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی ممبئی کے مرول میں الجامعہ طوس سیفیہ کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کریں گے۔ الجامعہ طوس سیفیہ، داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔ سیدنا مفضل سیف الدین کی رہنمائی میں یہ ادارہ کمیونٹی کی ادبی ثقافت کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔
ممبئی میں سڑک پر ٹریفک کی بھیڑکم کرنے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے ، وزیر اعظم (پی ایم مودی) سانتا کروز چیمبر لنک روڈ (ایس سی ایل آر) اور کرار انڈر پاس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
دریں اثنا، ممبئی پولیس نے بتایا کہ وزیر اعظم کےشہر میں آمد کی وجہ سے ایسٹرن فری وے اور جنوبی ممبئی کے آس پاس کی سڑکوں ، مارول اور اندھیری میں ٹریفک متاثر ہوگا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…