پی ایم مودی نے دوارکا مندر میں پوجا کی، ملک کے سب سے طویل کیبل برج ‘ سدرشن سیتو ‘ کا افتتاح کیا، جو تقریباً 2.32 کلومیٹر لمبا ہے، جو اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا کو جوڑتا ہے۔
پی ایم مودی، جو گجرات کے دورے پر ہیں، بیت دوارکا مندر میں پوجا کی۔ وہ دو دن کے لیے گجرات پہنچے ہیں۔ آج ان کے دورہ گجرات کا آخری دن ہے۔
پی ایم مودی گجرات کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایمس راجکوٹ میں ہے۔ اس کے ساتھ وہ پنجاب کے بھٹنڈہ، اتر پردیش کے رائے بریلی، مغربی بنگال کی کلیانی اور آندھرا پردیش کے منگلاگیری میں چار دیگر ایمس کو بھی ورچوئل میڈیم کے ذریعے وقف کریں گے۔
پی ایم مودی بیت دوارکا مندر میں پوجا کی اور اس کے بعد انہوں نے صبح سدرشن سیتو کا افتتاح کیا۔ یہ پل اوکھا اور بیت دوارکا کو جوڑے گا۔ سدرشن سیتو کے دونوں طرف ایک فٹ پاتھ بھی ہے جسے بھگوت گیتا کے شلوک اور بھگوان کرشن کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ فٹ پاتھ کے اوپری حصے پر سولر پینل بھی لگائے گئے ہیں جو ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…