وزیر اعظم نریندر مودی آپریشن سندور کے بعد پہلی بار گجرات کے دورے پر ہیں۔ وہ منگل کی صبح گاندھی نگر پہنچے۔ پی ایم نے یہاں روڈ شو کیا اور اس کے بعد عوام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے گجرات سے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کانٹے کو نکال کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا بھی ذکر کیا۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ “میں دو دن سے گجرات میں ہوں، کل وڈودرا، داہود، بھوج، احمد آباد اور آج گاندھی نگر، جہاں بھی گیا، ایسا محسوس ہوا کہ حب الوطنی کی لہر ہے، مادر وطن سے بے پناہ محبت ہے، اور یہ صرف گجرات میں نہیں، ہندوستان کے ہر کونے میں ہے، یہ ہر ہندوستانی کے دل میں ہے، چاہے ہمارا جسم کتنا ہی تندرست کیوں نہیں ہو،لیکن اگر ایک کانٹا چبھتا ہے تو ہمارا پورا جسم کتنا درد کرتا ہے ، ہم نے طے کرلیا ہے کہ اس کانٹے کو نکال کر رہیں گے ۔
بھارت پاکستان کو تین بار شکست دے چکا ہے: پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا، “سردار پٹیل کی خواہش تھی کہ پی او کے واپس آنے تک فوج نہ رکے، لیکن سردار صاحب کی بات نہیں مانی گئی۔یہ سلسلہ 75 سال سے جاری ہے، اس کی بگڑی ہوئی شکل پہلگام میں بھی دیکھی گئی، ہم نے 75 سال برداشت کیے ہیں اور جب بھی پاکستان نے تین بار طاقت کے ساتھ جنگ کی، پاکستان کو تین بار طاقت کے ساتھ شکست دی ہے۔” پاکستان یہ سمجھ گیا ہے کہ ہو ہم سے جنگ میں نہیں جیت سکتا۔
وزیر اعظم مودی نے گاندھی نگر میں روڈ شو کیا
وزیر اعظم نے منگل کو گاندھی نگر میں روڈ شو کیا اور اس دوران بڑی تعداد میں لوگ ان کے استقبال کے لیے پہنچے۔ گجرات کے دو روزہ دورے کے دوران پی ایم کا یہ چوتھا روڈ شو ہے۔ پہلگام میں 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں شروع کی گئی، ہندوستان کی فوجی کارروائی آپریشن سندور کے بعد مودی کا اپنی آبائی ریاست کا پہلا دورہ ہے۔
بھارت ایکسپریس ارد و
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…
اتر پردیش میں پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت 8.76 لاکھ سے زائد روف…
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اعلان کا سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کیا…
راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…