وزیرِاعظم نریندر مودی۔
پی ایم نریندر مودی آج اروناچل پردیش کے دارالحکومت ایٹانگر میں 5,127 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 13 ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور اندرا گاندھی پارک میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، حکام نے بتایا۔ایک سینئر سرکاری افسر کے مطابق ان منصوبوں میں دو بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ شامل ہیں ،جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 426 میگاواٹ ہے، جنہیں نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن (NEEPCO) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔یہ دونوں منصوبے، جن کی تخمینہ لاگت 3,700 کروڑ روپے سے زائد ہے، NEEPCO اور اروناچل پردیش حکومت کے مشترکہ اشتراک سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔پی ایم مودی اس سے پہلے رواں ماہ میزورم، منی پور اور آسام کا دورہ کر چکے ہیں، اور آج اروناچل پردیشاورتریپورہ میں موجود ہیں۔ ان کے دورے کے پیش نظر ایتانگر اور اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پی ایم مودی نے اتوار کی شب اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا:“22 ستمبر شمال مشرقی بھارت کی ترقی کے لیے ایک بہت اہم دن ہے۔ ایتانگر (اروناچل پردیش) میں ایک پروگرام کے دوران، میں توانائی، رابطہ، صحت اور دیگر شعبوں سے متعلق اہم منصوبوں کا آغاز کروں گا۔ دو بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ بعد ازاں، اُدے پور (تریپورہ) میں ماتا تریپورہ سندری مندر کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جائے گا۔”
اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پیما کھانڈو نے ایک پوسٹ میں کہا: اروناچل نے اس سے پہلے کبھی پی ایم مودی کی ایسی مستقل توجہ نہیں دیکھی۔ یہ ہماری عوام کے خوابوں اور ترقی کی حقیقی فکر کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں پی ایم مودی جی کے استقبال کا بے حد انتظار ہے ،کیونکہ وہ اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھ کر ریاست میں ایک انقلابی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔
پی ایم مودی شی یومی ضلع میں یارجپ دریا پر واقع 186 میگاواٹ ٹاٹو-I اور 240 میگاواٹ ہیو پروجیکٹس کا بھی ورچوئل سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبے 3,689 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جائیں گے اور سالانہ 1,803 ملین یونٹ بجلی پیدا کریں گے۔ ان منصوبوں سے اروناچل کو ہر سال 98 کروڑ روپے کی مفت بجلی اور 16 کروڑ روپے سے زائد کی مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈ بھی حاصل ہوگی۔ پی ایم مودی توانگ میں147 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے جدید انٹیگریٹڈ کنونشن سینٹر کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔ یہ مرکز کانفرنسز، نمائش، سیاحت، خدمات، اور دستکاری کے فروغ کے لیے استعمال ہوگا۔
اس کے علاوہ پی ایم مودی 1,291 کروڑ روپے کی لاگت کے 10 دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جن میں 1,830 کلومیٹر طویل فرنٹیئر ہائی وے پروجیکٹ اور وائبرنٹ ولیج پروگرام (VVP) کا دوسرا مرحلہ شامل ہے۔فرنٹیئر ہائی وے، میک موہن لائن کے متوازی چلے گی، جو بومڈیلا (ویسٹ کامینگ) سے لے کر وجے نگر (چانگ لانگ) تک بنے گی۔ یہ سڑک قومی سلامتی اور سرحدی رابطہ کو مضبوط کرے گی۔VVP-مرحلہ دوم کے تحت 122 دیہات کو ہر موسم میں چلنے والی سڑکوں، 4G نیٹ ورک اور بجلی سے جوڑا جائے گا۔وزارت داخلہ نے VVP کے لیے 2,205 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ مجموعی طور پر 6,839 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ یہ پروگرام 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتخب دیہاتوں میں مالی سال 2028-2029 تک نافذ کیا جائے گا تاکہ معیارِ زندگی، روزگار، اور سرحدی سلامتی کو بہتر بنایا جا سکے۔ایٹا نگر میں تقریب کے بعدپی ایم مودی تریپورہ روانہ ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…
50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 30 ہوگئی، 4 گولڈ، 12…
مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…
مشاق خان کی آخری رسومات میں بڑے فلمی ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد…