سیاست

Deendayal Upadhyaya: پی ایم مودی نے دہلی میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، کہا – ‘ان کی اور میری زندگی ریل کی پٹری سے جڑی ہے..’

Deendayal Upadhyaya: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دارالحکومت دہلی کے سامنے بنے  پارک میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی زندگی بھی ریل کی پٹری سے جڑی ہوئی تھی، میری زندگی بھی ریل کی پٹری سے جڑی ہوئی ہے۔ مودی نے کہا، ’’بغیر کسی امتیاز کے تمام مستحقین تک فلاحی اسکیموں کو پہنچانے کی ہماری خدمت مہم حقیقی سیکولرازم ہے۔‘‘

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش پیر 25 ستمبر کو منائی  جا رہی ہے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے متھرا میں 1916 میں پیدا ہوئے۔ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے عہدے دار اور جن سنگھ کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔ ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے  دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک میں کہا ،– “یہ دین دیال اپادھیائے پارک ہے اور سامنے بھارتیہ جنتا پارٹی کا دفتر ہے۔ آج بی جے پی اس کے لگائے ہوئے بیجوں سے برگد کا درخت بن گئی ہے۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “یہ مجسمہ ہمیں ہمارے انتیودیا کے عزم کی یاد دلاتا رہے گا۔ ہمیں ملک میں سیاسی پاکیزگی کو ہمیشہ برقرار رکھنا ہے۔ میں ان کے قدموں میں جھکتا ہوں۔” مودی نے مزید کہا، ”دین دیال جینتی سے پہلے ناری شکتی وندن ایکٹ پارلیمنٹ میں پاس ہو چکا ہے۔ خواتین کی سیاست میں شمولیت کے بغیر ہم جمہوری سالمیت کی بات نہیں کر سکتے۔ یہ بھی ہماری نظریاتی فتح ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سیاست میں خواتین کی مناسب شرکت کے بغیر ہم ایک جامع معاشرے اور جمہوری انضمام کی بات نہیں کر سکتے۔ پی ایم مودی نے کہا، ہماری حکومت خواتین کے مفاد میں فیصلے لے رہی ہے۔ بی جے پی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر بتایا گیا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کے بھوپال اور راجستھان کے جے پور میں ریلیوں سے خطاب کرنے کے بعد آج دہلی پہنچے تو انہوں نے اس کی نقاب کشائی کی۔

یہ تقریباً 6.5 ایکڑ کا پارک ہے جہاں دن دیال جی کی 63 فٹ کی مجسمہ لگائی گئی ہے

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

30 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

55 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

1 hour ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

1 hour ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago