سیاست

PM Modi: کشتواڑ آفت پر وزیرِ اعظم مودی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی، ہر ممکن مدد کا یقین دلایا

وزیر اعظم مودی: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 30 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ کئی دیگر افراد شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاؤ کا کام جنگی سطح پر جاری ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فون پر بات کرکے حالات کی تفصیل لی۔ وزیر اعظم مودی نے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے “ایکس” پر دی معلومات

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ میں لکھا:”مجھے ابھی ابھی وزیر اعظم نریندر مودی کا فون آیا۔ میں نے انہیں کشتواڑ کی صورتحال اور انتظامیہ کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ میری حکومت اور اس دلخراش بادل پھٹنے سے متاثرہ عوام ان کے تعاون اور مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ امداد کے لیے شکر گزار ہیں۔”

جمعرات کو وزیر اعظم نے تعزیت کا اظہار کیا تھا

اس سے قبل، جمعرات کے روز وزیر اعظم مودی نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا:”میری ہمدردیاں اور دعائیں جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ صورتِ حال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔ امدادی و بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضرورت مندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔”

چشوتی علاقے میں جمعرات کو بادل پھٹا تھا

واضح رہے کہ کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں جمعرات کو بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب آ گیا۔ یہ واقعہ اُس جگہ پیش آیا جہاں شری مچھیل یاترا کے لیے گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور کئی عارضی دکانیں قائم کی گئی تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) کشتواڑ کے مطابق، شری مچھیل یاترا اگلی اطلاع تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ مقامی پولیس و انتظامیہ کے علاوہ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں بڑے پیمانے پر امدادی و بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

19 minutes ago

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

3 hours ago