برج کے افتتاح کے بعد پی ایم مودی کو ترنگا لہراتے ہوئے آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ بر ج سے روانہ ہوئے ۔ وزیراعظم نے چناب پل سے ترنگا لہرا کر چین اور پاکستان کو سخت پیغام دیا۔
برج کا افتتاح کرنے کے بعد پی ایم مودی ہاتھ میں ترنگا لے کر پل پر پہنچے۔ جس کی تصاویر منظر عام پر آئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل برج، انجی برج کا افتتاح کیا۔ اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو بھی موجود تھے۔ انجی برج کے افتتاح کے بعد پی ایم مودی نے کٹرا-سری نگر وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے ایک روزہ دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے دریائے چناب پر بنائے گئے دنیا کے سب سے اونچے ریلوے آرچ پل کا افتتاح کیا۔ اس سے پہلے پی ایم مودی نے پل کا معائنہ کیا اور اسے بنانے والے انجینئروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔
دنیا کا سب سے اونچا ریل آرچ پل
چناب برج، جو کہ دنیا کا سب سے اونچا ریل آرچ برج ہے، سیسمک زون پانچ میں واقع ہے۔ یہ پل دو پہاڑوں کے درمیان بنا ہے، جہاں تیز ہواؤں کی وجہ سے ونڈ ٹنل کا رجحان دیکھا جاتا ہے۔ اس چیلنج کو ذہن میں رکھتے ہوئے برج کو 260 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
چناب پل دنیا کا سب سے اونچا ریلوے آرچ برج، پورے ہندوستان سے وادی کشمیر کو ہر موسم میں ریل رابطہ فراہم کرے گا اور کٹرا سری نگر سفر کے وقت کو کم کرے گا۔
چناب پل مکمل طور پر اسٹیل کا بنا ہوا ہے، اسٹیل کے ڈبوں میں کنکریٹ بھرے ہوئے سلیب استعمال کیا گیا ۔ یہ ہوا کے دباؤ اور پینٹنگ کو کنٹرول کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ اس میں 25 ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آرہی ہیں۔…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…
سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…
انڈیگو نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف)…
بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیم سمادھان ابھیان…
2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…