سیاست

Narendra Modi roadshow in Jamnagar: پی ایم مودی نے جام نگر میں روڈ شو کیا، گجرات کا پہلا ایمس کھلے گا؛ 52 ہزار کروڑ روپے کا دیں گے تحفہ

Narendra Modi roadshow in Jamnagar: وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر گجرات کے دورے پر ہیں۔ 24 فروری بروز ہفتہ کی رات انہوں نے جام نگر میں روڈ شو کیا۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے سڑکوں پر جمع ہوگئی۔وزیر اعظم مودی نے سڑک کے دونوں طرف زعفرانی پرچم تھامے کھڑے لوگوں کوہاتھ لہرایا اور ان کا استقبال کیا۔ جب ان کا قافلہ ہوائی اڈے سے سرکٹ ہاؤس کی طرف بڑھا تو لوگوں نے ‘مودی-مودی’ اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے لگائے۔

دو کلومیٹر کے روڈ شو کے دوران پی ایم مودی نے گاڑی سے لوگوں کو ہاتھ  ہلا کر خوش آمدید کہا ۔ یہاں تک کہ وہ ایک بار پرجوش عوام سے ملنے اپنی گاڑی سے باہر نکلے۔ اس دوران سڑک کے دونوں طرف کھڑے حامیوں میں  خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا افتتاح کیا جائے گا
حکمراں بی جے پی کے رہنماؤں نے کہا کہ 25 فروری کو وزیر اعظم مودی گجرات سے ملک بھر میں صحت، سڑکوں، ریل، توانائی اور سیاحت سے متعلق 52,250 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ وہ اتوار کو راجکوٹ میں گجرات کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا افتتاح کریں گے۔

بیت دوارکا تک فور لین پل تیار ہے
وزیر اعظم مودی 25 فروری کو دیو بھومی دوارکا ضلع میں اوکھا اور بیت دوارکا کے درمیان چار لین والے کیبل اسٹیڈ پل کا بھی افتتاح کریں گے۔ سرکاری ریلیز کے مطابق وزیر اعظم اتوار کی سہ پہر راجکوٹ ایمس جائیں گے اور دیر شام ریس کورس میدان میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی پرانے ہوائی اڈے سے ریلی کے مقام تک ایک کلومیٹر طویل روڈ شو میں بھی حصہ لیں گے۔

سنگ بنیاد رکھیں گے اور 52 ہزار کروڑ روپے کے کثیر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

اس سے قبل بی جے پی کے ایک رہنما نے بتایا تھا کہ 25 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی 52 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں صحت، سڑکیں، ریلوے، توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، سیاحت جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ ان میں سے 35,700 کروڑ روپے کے پروجیکٹ گجرات کے لیے ہیں، جب کہ باقی دیگر ریاستوں کے لیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

8 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

19 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago