سیاست

PM Modi and Danish PM Frederiksen: ڈنماک کی پی ایم میٹے فریڈرکسن اور پی ایم مودی نے گرین شراکت داری اور بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے پر کیا تبادلہ خیال

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے منگل کو پی ایم نریندر مودی کو فون کیا۔اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارت-ڈنمارک گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور تجارت، سرمایہ کاری، اختراع، توانائی، پانی کے انتظام، خوراک کی پروسیسنگ اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ڈنمارک کو یورپی یونین کونسل کی حالیہ صدارت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم مودی نے یوکرین تنازع کے پرامن حل اور جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے بھارت کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے کے لیے ڈنمارک کی حمایت
گفتگو کے دوران وزیراعظم فریڈرکسن نے بھارت-یورپی یونین کے درمیان مفت تجارت کے معاہدے (FTA) کو جلد مکمل کرنے کے لیے ڈنمارک کی مضبوط حمایت کی تصدیق کی۔انہوں نے سال 2026 میں بھارت میں ہونے والی اے آئی امپیکٹ سمٹ کی کامیابی کے لیے بھی اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی معلومات
وزیر اعظم مودی نے اس گفتگو کی تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر شیئر کیں۔انہوں نے لکھا:”آج ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ہم نے اپنی گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے اور بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے کو جلد مکمل کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ یورپی یونین کونسل کی صدارت پر ڈنمارک کو نیک تمنائیں دیں۔ یوکرین میں جنگ کے خاتمے میں مشترکہ دلچسپی پر بھی گفتگو ہوئی۔”
ڈنمارک کا ردعمل
ڈنمارک کے وزیراعظم دفتر نے بھی “ایکس” پر ایک پوسٹ کے ذریعے گفتگو کی تصدیق کی۔اس میں کہا گیا کہ:وزیراعظم فریڈرکسن نے وزیر اعظم مودی سے بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور گرین اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو دہرایا۔انہوں نے عالمی چیلنجز پر خیالات کے تبادلے کو اہم قرار دیا اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، خصوصاً روس-یوکرین جنگ کے عالمی اثرات سے نمٹنے کے سلسلے میں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

2 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

2 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago