سیاست

Jammu-Kashmir Elections: جموں و کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے: غلام نبی آزاد

جموں ایسٹ سے کانگریس کے امیدوار یوگیش ساہنی نے کہا، “سیکولرازم کی جیت ہوگی اور لوگ اپنے ووٹوں کے ذریعے بی جے پی کے ذریعہ پچھلے 10 سالوں میں کیے گئے ظلم کا بدلہ لیں گے۔ کانگریس نے یہ نہیں کہا کہ ہم آرٹیکل 370 لائیں گے، لیکن ہمارا مطالبہ  ہے کہ  جموں کے نوجوانوں کو ان کی نوکریاں ملنی چاہئیں اور ان کی زمین بھی محفوظ ہو،  ۔ میری لوگوں سے اپیل ہےکہ ہم سچائی کے لیے لڑ رہے ہیں اور میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ گھر  پر نہ بیٹھے بلکہ  ووٹ ڈالیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، “جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں آج ووٹنگ کا تیسرا اور آخری دور ہے۔ میں تمام ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور جمہوریت کے جشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا ووٹ دیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان دوستوں کے علاوہ خواتین کی طاقت بھی بڑی تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لے گی۔”

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، “جموں و کشمیر کو ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو وژنری ہو اور یہاں کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے سخت فیصلے لے سکے۔ آج جن لوگوں نے یہاں آخری مرحلے میں ووٹ دیا، ہماری ووٹ کی  طاقت کا   ایک ایسی حکومت بنانے کے لے استعمال کیا جانا چاہیے۔ جو جموں و کشمیر کو دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور بدعنوانی سے دور رکھے گی اور معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے “تعلیم، روزگار اور ہمہ گیر ترقی کے لیے تاریخی ووٹ کریں”۔

ڈی پی اے پی کے صدر غلام نبی آزاد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے جموں میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی سیاہی والی انگلی دکھا رہے ہیں۔  ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے کہا کہ 10 سال بعد انتخابات ہو رہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ آرٹیکل 370 اور دیگر تمام مسائل ہیں۔ پچھلے 10 سالوں کے موجودہ مسائل کو حل کرنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hindi gains global prominence: ہندی کو جغرافیائی حدود سے باہر عالمی پہچان ملی،عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ،اقوام متحدہ کے سفیر کابیان

ہندوستانی پارلیمنٹیرینز کے ایک وفد نے بھی اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کی…

4 minutes ago

India’s remarkable rise in global intellectual property: عالمی دانشورانہ املاک اور اختراعی درجہ بندی میں ہندوستان کا قابل ذکر اضافہ

عالمی جدت طرازی اور املاک دانش (آئی پی) کے منظر نامے میں ہندوستان کے بڑھتے…

1 hour ago

AAA گیمز کے ساتھ بڑھا ہندوستانی گیمنگ انڈسٹری کا عالمی غلبہ، نئی بلندیوں کو کیا حاصل

ہندوستانی گیمنگ انڈسٹری ایک نئی بلندی پر ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ گھریلو کمپنیاں اب…

1 hour ago