سیاست

PM Modi, Amit Shah other leaders laud his leadership: پی ایم مودی اور امت شاہ نے وزیرِ اعلیٰ پیما کھانڈو کو سالگرہ کی مبارکباد دی، کہا: نوجوانوں کی  ترقی کے ذریعے ایک خاص پہچان بنائی

اروناچل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ پیما کھانڈو کو ان کی سالگرہ کے موقع پرپی ایم نریندر مودی سمیت کئی رہنماؤں نے مبارکباد دی۔ پی ایم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر لکھا کہ پیما کھانڈو نے عوامی فلاحی طرزِ حکمرانی اور نوجوانوں کی ترقی پر توجہ دے کر اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی مخلصانہ خدمت کی تعریف کرتے ہوئے اروناچل کو ترقی کا مرکز بنانے میں ان کے کردار کی ستائش کی۔

پی ایم مودی کی جانب سے مبارکباد

پی ایم مودی نے “ایکس” پر لکھا:“اروناچل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ پیما کھانڈو کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود پر مبنی حکمرانی اور نوجوانوں پر مرکوز ترقی کے ذریعے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ بھگوان انہیں لمبی عمر اور صحت مند زندگی عطا فرمائے۔”

امت شاہ کی جانب سے نیک تمنائیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا:“پیما کھانڈو جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔پی ایم مودی کی قیادت میں اروناچل پردیش کو ترقی کا مرکز بنانے اور وہاں کے عوام کو بااختیار بنانے میں آپ کی مخلص خدمت قابلِ ستائش ہے۔ میں آپ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کی پراتھنا کرتا ہوں۔”

دیگر رہنماؤں کے پیغامات

مرکزی وزیر منوہر لال نے لکھا:“اروناچل پردیش کے محنتی اور باصلاحیت وزیرِ اعلیٰ، ساتھی پیما کھانڈو جی کو سالگرہ کی نیک خواہشات۔بھگوان آپ کو عمدہ صحت، طویل اور کامیاب زندگی عطا کرے۔”

مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ نے لکھا:“اروناچل پردیش کے محترم وزیرِ اعلیٰ پیما کھانڈو کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ بھگوان آپ کو عمدہ صحت، طویل عمر اور عوامی خدمت کے لیے مزید توانائی عطا کرے۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔”

مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے نے لکھا:“پیما کھانڈو جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ اللہ کرے آپ صحت مند اور طویل عمر پائیں، یہی میری دعا ہے۔”

یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے پیما کھانڈو کو “مقبول اور محنتی” وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے لکھا:“آپ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد! بھگوان آپ کو اچھی صحت، طویل عمر اور مسلسل کامیابی عطا کرے، یہی دعا ہے۔”

بھارت  ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi to Inaugurate 10th Edition of IMC: ایم مودی آج ’انڈیا موبائل کانگریس‘ کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…

50 minutes ago

White House Praises PM Modi-Trump Rrelationship: وائٹ ہاؤس نے بھارت کو امریکہ کا مضبوط ترین اتحادی قرار دیا، پی ایم مودی اور ٹرمپ کے تعلقات کی بھی تعریف

بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…

2 hours ago

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

11 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

11 hours ago