آندھرا پردیش میں حکمراں اتحاد میں شامل جماعت جناسینا کے صدر پون کلیان نے ہفتہ کو ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی جناسینا میں ایک نیا ونگ بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پون کلیان نے کہا کہ انہوں نے سناتن دھرم کی حفاظت کے لیے پارٹی ‘Narasimha Varahi Brigade‘ میں ایک نیا ونگ قائم کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کلیان نے حال ہی میں ایلورو ضلع کے دورے کے دوران ایک نئی ونگ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں تروپتی بالاجی مندر میں لڈو تنازعہ کے بعد یہ معاملہ کافی زیر بحث آیا تھا۔ پون کلیان نے اس تنازعہ کے بعد ہی اس کا ذکر کیا تھا۔
تمام مذاہب کا احترام
قابل ذکربات یہ ہے کہ پون کلیان کی پارٹی جناسینا آندھرا پردیش میں حکمراں این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہے۔ ایسے میں ہفتہ کو انہوں نے اپنی پارٹی جناسینا کے نئے ونگ کے قیام کا اعلان کیا۔ پون کلیان نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پون کلیان نے کہا، “میں سناتن دھرم کی حفاظت کے لیے جناسینا میں ایک الگ ونگ شروع کر رہا ہوں اور اس کا نام ‘Narasimha Varahi Brigade‘ رکھوں گا۔” انہوں نے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور اپنے ہندو مذہب کی پیروی کرتے ہیں۔
لڈو تنازعہ کے دوران کیاتھا ذکر
قابل ذکر با ت یہ ہے کہ آندھرا پردیش کے مشہور تروپتی بالاجی مندر میں لڈو تنازعہ کے بعد پون کلیانہ نے قومی سطح پر سناتن دھرم رکھشا بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔ اب انہوں نے خود اپنی پارٹی میں الگ ونگ بنا لیا ہے۔ اس وقت پون کلیان نے لڈو تنازعہ پر کہا تھا کہ ہماری حکومت سخت کارروائی کرنے کے لیے پابند ہے، لیکن یہ معاملہ مندروں کی بے حرمتی، اس کی زمینی مسائل اور دیگر مذہبی رسومات پر روشنی ڈالتا ہے۔ پون کلیان نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان بھر میں مندروں سے متعلق تمام مسائل پر غور کرنے کے لیے قومی سطح پر ‘سناتن دھرم رکھشا بورڈ’ تشکیل دیا جائے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…