سیاست

Raja Raghuwanshi Murder Case:پاپا نے خود سونم کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ جمع کرائے، کیا اس سے ہی ‘بے وفا’نے راجہ کو مارنے کی ڈیل فائنل کی؟

جہاں اب سب کی نظریں راجہ رگھوونشی قتل کیس کی مرکزی ملزم سونم رگھوونشی پر لگی ہوئی ہیں، وہیں اس پورے معاملے میں سب سے بڑا درد راجہ کی ماں اوما رگھوونشی کے چہرے پر صاف نظر آرہا ہے۔

اوما رگھوونشی نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا گیا، اب میں صرف انصاف چاہتی ہوں۔ اوما رگھوونشی نے سونم پر رقم کی بنیاد پر قتل کی سازش کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا، “سونم کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے تھے۔ ممکن ہے کہ اس نے یہ سب کچھ اسی رقم سے کیا ہو۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے۔ جس نے بھی اس واقعہ کو انجام دیا اسے سخت سزا دی جائے، ہو سکے تو اسے پھانسی دی جائے۔

راجہ کی ماں اوما رگھوونشی نے سونم پر سنگین الزامات لگائے

راجہ رگھوونشی کی ماں اوما رگھوونشی نے سونم پر سنگین الزامات لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سونم کے پاس پہلے سے ہی بہت پیسہ تھا اور اس رقم سے اس نے ساری سازش رچی اور اسے عملی جامہ پہنایا۔ جب اوما رگھوونشی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں یقین ہے کہ سونم اس قتل کی اصل سازش کار ہے ،تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہا، “ہاں، مجھے پورا یقین ہے۔ اب تک جو بھی شواہد سامنے آئے ہیں وہ سونم کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ سب کچھ پہلے سے منصوبہ بندی کر لیا گیا تھا۔ یہ کوئی اچانک حادثہ نہیں ہے۔” راجہ رگھوونشی کی والدہ نے کہا کہ اب ان کا مقصد صرف اپنے بیٹے کے لیے انصاف ہے۔ انہیں یقین ہے کہ پولیس اور عدالت اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لے گی اور سونم کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔
راج کشواہا خود مقتول کی چتا کے پاس کھڑا ہو کر ماتم کر رہا تھا

سب سے چونکانے والی بات یہ ہے کہ راج کشواہا، جن پر قتل کی سازش کا الزام ہے،انہوں نے اندور میں راجہ رگھونشی کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی۔ وہ وہاں موجود تھا،جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ یہ کسی بھی عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ستم ظریفی ہے کہ قاتل خود مقتول کی چتا کے پاس کھڑا ہو کر ماتم کر رہا تھا۔ یہ سراغ پولیس کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ یہ اس کی ہمت اور پورے منصوبے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سازش صرف قتل تک محدود نہیں تھی بلکہ شواہد کو مٹانے اور شکوک و شبہات سے بچنے کا بھی ایک حصہ تھا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

34 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

51 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago