سیاست

Operation Sindoor: بھارت کے آپریشن سندور سے خوف زدہ ہوا پاکستان ،آسمان پرچھائی خاموشی،تمام پروازیں منسوخ

بھارت کے فضائی حملے کے بعد پاکستان میں ہر طرف خاموشی ہے۔ پاکستان نے بدھ 7 مئی 2025 کی صبح کئی بڑے ہوائی اڈوں پر ہائی سکیورٹی الرٹ نافذ کر دیا۔ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ پاکستان نے کم و بیش تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ وہیں بھارتی فوج کی کارروائی کے بعد پاکستان خوفزدہ ہے اور وہاں آسمان پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24 سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی آسمان بدھ کی صبح 11 بجے خاموش تھے۔ بھارت کے فضائی حملے کے بعد پاکستان کے آسمان پر صرف چند طیارے پرواز کرتے نظر آئے۔ اس میں بیجنگ سے دبئی اور لاہور سے کراچی کی پروازیں شامل تھیں۔ عام طور پر صبح کے اس وقت پاکستان کے آسمان پر طیاروں آمدوررفت رہتی ہے ۔ لیکن، ‘آپریشن سند ور’ کے بعد خوفزدہ پاکستان کے آسمان پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

پاکستان نے تمام پروازیں منسوخ کر دیں

مانا جارہا ہے کہ ہندوستان کے فضائی حملے کے بعد پاکستان نے کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ‘آپریشن سندور’ کے تحت، ہندوستانی فوج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر زبردست حملے کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘آپریشن سندور’ کے تحت  ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ مجموعی طور پر نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے کسی  بھی فوجی اڈے کو نہیں بنایا گیا نشانہ

بھارت نے فضائی حملے پر کہا کہ ہماری کارروائی توجہ مرکوز، متوازن اور غیر اشتعال انگیز رہی ہے۔ پاکستانی فوج کے کسی مقام کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ہندوستان نے ہدف کے انتخاب اور طریقہ کار میں غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ اقدامات پہلگام کے وحشیانہ حملے کے بعد اٹھائے گئے ہیں، جس میں 25 ہندوستانی شہری اور ایک نیپالی شہری مارے گئے تھے۔ ہم اپنے عزم پر قائم ہیں کہ اس حملے کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Man Beaten to Death by Mob: بنگال میں گائے چوری کے شبہ میں جان لیوا حملہ، نوجوان کو پیٹ پیٹ کر کیا گیا قتل، 4 گرفتار

مقامی لوگوں کو شبہ تھا کہ یہ نوجوان علاقے میں ہونے والی گائے چوری کی…

18 minutes ago

CJP Protest: ممبئی کے شیواجی پارک میں بغیر اجازت احتجاج، CJP لیڈروں سمیت 500 افراد کے خلاف FIR درج

پولیس کے مطابق، 2 اکتوبر کو شام 4 بجے سے 7 بجے کے درمیان شیواجی…

24 minutes ago

PM Modi Haryana MLAs Meeting: وزیر اعظم مودی کی ہریانہ کے وزرا اور ارکان اسمبلی سے اہم ملاقات، ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن پر ہوا تفصیلی غور

اجلاس کے دوران ریاستی حکومت اور مقامی عوامی نمائندوں کی فعال شمولیت پر بھی تفصیلی…

1 hour ago

CM Himanta Biswa Sarma: وزیر اعلیٰ سے ایک شخص نے مانگا آئی فون، ہمنتا بسوا سرما نے پہلے پوچھا ’پرانا یا نیا؟‘ پھر دے دیا بڑا جواب

ہمنتا بسوا سرما نے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔…

3 hours ago