وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پاکستان پر شدید حملہ کیا۔ بہار کے کاراکاٹ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نے کہا، ‘میں نے بہار کی سرزمین پر کہا تھا کہ انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی۔ آج میں اپنا وعدہ پورا کرنے کے بعد آیا ہوں، جن لوگوں نے پاکستان میں بیٹھ کر ہماری بہنوں کا سندور اُجاڑ دیا تھا، ہماری فوج نے ان کے ٹھکانوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔بھارت کی بیٹیوں کی سندور کی طاقت کیا ہوتی ہےیہ پاکستان اور دنیا دونوں نے دیکھا ۔
ترکش سے اب تک صرف ایک تیر چلایا گیا – پی ایم مودی
پی ایم مودی کہا ، ‘دہشت گرد پاکستانی فوج کی حفاظت میں خود کو محفوظ سمجھتے تھے، ہماری افواج نے انہیں ایک ہی جھٹکے میں گھٹنوں پر لا دیا۔ ہم نے چند منٹوں میں پاکستان کے ائیر بیس، ان کے فوجی ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ یہ نیا بھارت ہے، یہ نئے بھارت کی طاقت، پی ایم مودی نے کہا، “دشمن کو یہ سمجھ لئے ہمارے ترکش سے صرف ایک تیر چلایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ نہ رکے گی اور نہ ہی رکنے والی ہے۔ اگر دہشت گردی کا فن پھر سے اٹھے گا تو ہندوستان اسے اس کے بل سے نکال کر کچل دے گا۔”
پران جائے پر وچن نہ جائے
پی ایم مودی نے کہا، پران جائے پر وچن نہ جائے، جو وچن دیا،وہ پورا ہوکر رہتا ہے، بھگوان شری رام کی یہ پالیسی اب نئے بھارت کی ریت بن گئ ہے۔
حال ہی میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہوا، بے گناہ لوگ مارے گئے۔ میں تب بہار آیا تھا اور بہار کی سرزمین سے وچن دیا تھا۔ ہم نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا تھا کہ دہشت کے آقاوں کے ٹھکانوں کو مٹی میں ملا دیا جائے گا، خاک میں مل جائیں گے، اسی سرزمین سے انہیں تصور سے بھی بڑی سزا ملے گی ۔
آج میں اپنا وچن پورا کر کے آیا ہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…