سیاست

Lok Sabha Elections 2024: اکاؤنٹ میں صرف 7 روپے اور لوک سبھا الیکشن میں جیت کی امید نے دی حوصلوں کو ایک نئی اڑان، جانیں کون ہے چوتھے مرحلے کا غریب ترین امیدوار

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 13 مئی کو ہونی ہے۔ اس مرحلے میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سمیت 10 ریاستوں کی 96 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق چوتھے مرحلے میں کل 1717 امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں ۔ چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش کی گنٹور سیٹ سے مقابلہ کرنے والے ٹی ڈی پی کے ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی سب سے امیر امیدوار ہیں۔ پیمسانی نے اپنی کل مالیت 5,705 کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سب سے غریب امیدوار آندھرا پردیش سے آزاد امیدوار کٹا آنند بابو ہیں۔ جنہوں نے حلف نامے میں اپنے کل اثاثے صرف 7 روپے بتائے ہیں۔

اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق کٹا آنند بابو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس صرف 7 روپے ہیں۔ آنند بابو آندھرا پردیش کے باپٹلا (ایس سی) حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اسی طرح مہاراشٹر کے ماول سے انتخاب لڑنے والے سنتوش اوبالے نے 83 روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے، جب کہ بھور وکاس روہیداس نے 90 روپے کے اثاثے بتائے ہیں۔

28 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اور نیشنل الیکشن واچ نے 1,717 امیدواروں میں سے 1,710 کے انتخابی حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 476 امیدواروں (28 فیصد) نے اپنے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ بتائی ہے۔ امیدواروں کی اوسط اثاثہ 11.72 کروڑ روپے ہے۔

آندھرا پردیش کے گنٹور سے انتخاب لڑنے والے تیلگو دیشم پارٹی کے ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی کے اثاثوں کی مالیت 5,705 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کونڈا وشویشور ریڈی ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 4,568 کروڑ روپے ہے۔ ریڈی تلنگانہ کے چیویلا سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اے ڈی آر کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق چوتھے مرحلے میں بی جے پی کے 70 امیدواروں میں سے 65 یا 93 فیصد کروڑ پتی ہیں۔ جب کہ کانگریس کے 56 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ دوسری طرف، شیو سینا (یو بی ٹی)، بیجو جنتا دل (بی جے ڈی)، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، ٹی ڈی پی، بھارت راشٹرا سمیتی اور شیو سینا کی طرف سے جتنے بھی امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں وہ سبھی کروڑ پتی ہیں۔

مغربی بنگال کی حکمران آل انڈیا ترنمول کانگریس کے سات امیدوار کروڑ پتی ہیں اور سماج وادی پارٹی کے 19 امیدواروں میں سے 11 (58 فیصد) نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔

چوتھے مرحلے میں بی جے پی امیدواروں کی اوسط اثاثہ 101.77 کروڑ روپے ہے، جب کہ کانگریس امیدواروں کی اوسط اثاثہ 23.66 کروڑ روپے ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کے امیدوارجنہوں نے سب سے زیادہ امیدوار (92) انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔ان کے پاس سب سے کم اوسط ظاہر کردہ اثاثہ 1.94 کروڑ روپے ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بی جے پی نے 70 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔جن میں سے 10 امیدواروں کے پاس 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد ہے۔ پارٹی کے تقریباً 44.3 فیصد امیدواروں نے 1 کروڑ سے 10 کروڑ روپے کے درمیان اثاثوں کا اعلان کیا۔ صرف 5 امیدواروں کے پاس ایک کروڑ روپے سے کم اثاثے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

23 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

1 hour ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

1 hour ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

3 hours ago